ممبئی، 2 نومبر. (پی ایس آئی) موجودہ دور میںسماج میںبڑھتے ہوئے جرائم کی اصل وجہ فحش اور گندی ویب سائٹیں ہیں ان کی وجہ سے سماج اور معاشرہ میں بھیانک اور خطرناک قسم کے جرائم بے شرمی وبے حیائی ،بدنگاہی و بدکاری کی وباءعام ہوتی جا رہی ہے ،ان فحش ویب سائٹوں اور چینلوں پر پابندی لگانے کے مطالبہ کو لےکر جمعیة علماءمہا راشٹر ایک عرصہ سے سر گرم ہے ابھی حال ہی میںجمعیة علماءمہا راشٹر نے اتراکھنڈ ہائی کورٹ کے فیصلہ کے مد نظر ملک کی سب سے بڑی عدالت سپریم کورٹ کے چیف جسٹس جناب رنجن گو گوئی سے فحش ویب سائٹوں پر پابندی لگانے کی در خواست اور مر کزی حکومت سے پر زور مطالبہ کےا تھا ۔چنانچہ جمعیة علماءمہا راشٹر کی کو ششیں رنگ لائیں اور ملک بھر میں ۷۲۸ فحش ویب سائٹوں پر پابندی عائدکر دی گئی ہے۔یہ اطلاع آج ےہاں جمعیة علماءمہا راشٹر کے صدر مولانا حافظ محمد ندیم صدیقی نے دی ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ جمعیةعلماءمہا راشٹر نہ صرف بے قصوروں کی رہائی بلکہ قوم و ملت کے فلاح و بہبود اورمعاشرہ کی اصلاح اور سدھار کے لئے ہمیشہ سے فکر مند رہی ہے اوراس سلسلہ میں بھر پورکوشش کرتی ہے، سماج میں پھیلتی گندگی اور بتدریج بڑھتے ہوئے جرائم کی ذمہ دار فحش ویب سائٹوں کے خلاف جمعیة علماءنے مہم چھیڑرکھی ہے، جمعیة نے اترا کھنڈ ہائی کورٹ کا نوٹےفکےشن کہ تمام فحش ویب سائٹوں پر پابندی عائد کی جائے کو ملک بھر میں نافذ کرنے اور عمل در آمد کرانے کے لئے سپریم کورٹ کے چیف جسٹس سے درخواست کی تھی کہ اترا کھنڈ ہائی کورٹ کے نو ٹےفےکیشن پر عمل در آمد کرتے ہوئے تمام فحش ویب سائٹوں کو بند کرایا جائے اور سماج میں فحش اور گندی چیزوں کو بڑھا وا دینے والے ویب سائٹوں اور چینلوں پر پابندی عائد کی جائے، تاکہ سماج میں پھےلتی فحش کاریوں کا سد باب ہو سکے ۔مولانا ندیم صدیقی نے مزید کہا کہ گذشتہ کئی سالوں سے سینراور ماہر قانون داں وکلاءپر مشتمل ایک ٹےم جمعیة علماءمہا راشٹر کی نگرانی میںنہ صرف بے قصور نو جوانوں کی رہائی کے لئے جد جہد کررہی ہے بلکہ سماج میں ابھرتی ہوئی ہر برائی کے خلاف بر سر پیکار ہے ،اور مستعدی کے ساتھ اسکے روک تھام اور سد باب کے لئے سر گرم عمل ہے۔با الخصوص فحش ویب سائٹس پر پابندی کے لئے کئی ٹھوس قدم اٹھائے گئے،اترا کھنڈ ہائی کورٹ نے اس معاملہ میں ۸۲ اکتوبر ۸۱۰۲ءکو حکم دیتے ہوئے واضح کر دیا تھا کہ ۵۱۰۲ءکے مر کزی حکومت کے نوٹےفکےشن (۱۳ جولائی ۵۱۰۲ء) پر سختی سے عمل در آمد کیا جائے۔ چنانچہ حکومت نے ملک بھر میں۷۲۸ فحش ویب سائٹوں پر پابندی لگا دی ہے ،ہم مر کزی حکومت کی جا نب سے فحش ویب سائٹوں پر عائد کردہ پابندی کا خیر مقدم کرتے ہیں کہ اس کے ذریعہ سماج میں پھےل رہے جرائم کے گراف میں کمی آئے گی اور جن نوجوانوں اور بچوں کے ذہن خراب ہورہے تھے اس پر روک لگے گی ،انہوں نے اس موقع پر جمعیة لےگل ٹےم کے وکلاءکی کاوشوں کی بھی ستائش کی۔