ناندیڑ:2 نومبر(ورق تازہ نیوز) حکومت نے ناندیڑ ضلع مین 27اپریل 2018ءسے کنٹریکٹ وہیکلس (خانگی بس ‘ٹراویلس وغیرہ) کے کرایہ مقرر کئے ہیں ۔اس سرکاری فیصلہ پر فی الفور عمل درآمد شروع ہوچکا ہے ۔ا گر کوئی خانگی بس ‘ٹراویلس یا لائسنس یافتہ کوئی موٹر وہیکل کسی مسافر سے مقررہ کرایہ کے باوجود زائدقم وصول کرتی ہے تو اس کے خلاف قانونی کاروائی کی جائے گی ۔ اس لئے مسافروں سے اپیل ہے کہ وہ اپنی شکایت کے خلاف قانونی کاروائی کی جائے گی ۔ اس لئے مسافروں سے اپیل ہے کہ وہ اپنی شکایت 022- 6242666(ٹول فری نمبر) پر درج کروائیں ۔ اس طرح کی اطلاع ٹرانسپورٹ کمشنر دفتر‘ مہاراشٹر حکومت ممبئی نے دی ہے ۔ ممبئی کے لئے 1800220110 (ٹول فری نمبر) پربھی شکایت درج کی جاسکتی ہے ۔ اسی طرح کی شکایت ڈویژنل دفتر کے ویب سائٹ
https://transportcomplaints.mahaonline.gov.in پربھی درج کی جاسکتی ہے ۔ اویناش راوت ‘اسسٹنٹ آر ٹی او ناندیڑ نے بتایا کہ تہواروں اور ہجوم کے زمانے میں خانگی بس ٹراویلس والے ایس ٹی بس کے مقابلے میں دیڑھ گنا کرایہ وصول کرتے ہیں۔