ہرِدُوار: ہر سال ساون کے مہینہ میں منعقد ہونے والی کانوڑ یاترا کو عقیدت و احترام کی علامت سمجھا جاتا ہے مگر حالیہ دنوں میں اس یاترا کے دوران پیش آنے والے پرتشدد واقعات نے اس کی شبیہ کو متاثر کیا ہے۔ سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو تیزی سے وائرل ہورہا ہے جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ کچھ کانوڑ یاتریوں غنڈہ گردی کرتے ہوئے ایک شخص کو بری طرح پیٹ ڈالا، جس کے جواب میں اس شخص نے بھی لاٹھی اٹھا لی اور حملہ آوروں پر پلٹ وار کردیا۔
یہ واقعہ ہرِدُوار میں جاری کانوڑ میلہ کے دوران پیش آیا۔ وائرل ویڈیو میں صاف طور پر دیکھا جا سکتا ہے کہ کچھ کانوڑ یاتری ایک شخص کو چاروں طرف سے گھیر کر اس پر لات،گھونسوں کی بارش کر رہے ہیں۔ وہ شخص زمین پر گر جاتا ہے۔ افسوسناک پہلو یہ ہے کہ وہاں موجود بھیڑ میں سے کوئی بھی اسے بچانے کے لئے آگے نہیں آتا۔ سب تماشائی بنے موبائل کیمرے میں مناظر قید کرتے رہے.
مار کھانے کے بعد وہ شخص کسی طرح خود کو چھڑا کر موقع سے نکلتا ہے لیکن تھوڑی دیر بعد وہ دوبارہ ہاتھ میں لاٹھی لئے واپس لوٹتا ہے اور حملہ آور کانوڑیوں پر قہر بن کر ٹوٹ پڑتا ہے۔ اس کے ہاتھ میں لاٹھی دیکھ کر پہلے جو حملہ آور تھے، وہ جان بچا کر ادھر ادھر بھاگنے لگتے ہیں۔ اس دوران موقع پر بھگدڑ مچ جاتی ہے اور دیکھتے ہی دیکھتے منظر بدل جاتا ہے۔
پولیس کی کارروائی:ویڈیو منظر عام پر آنے کے بعد مقامی پولیس نے واقعہ کا سنجیدگی سے نوٹس لیا ہے۔ انتظامیہ کے مطابق اس معاملے میں ضروری قانونی کارروائی کی جا چکی ہے، لیکن ابھی تک یہ واضح نہیں ہوسکا کہ اصل جھگڑا کس بات پر شروع ہوا تھا۔
Yahi Halat paida honge ..jb sarkar aankh bnd kr leingi police Apni zimmedari nahi samjhegi..jaan bachane ki koshish hr Indah krega..Behtr hai yatra k Doran in sab baton se maar Peet se parhez kiya jaye