غزہ کی جنگ اختتام کے قریب پہنچ چکی ہے: اسرائیلی وزیر دفاع

غزہ:اسرائیلی وزیر دفاع یسرائیل کاتز نے اعلان کیا ہے کہ غزہ کی پٹی میں جاری اسرائیلی جنگ اپنے اختتامی مراحل کے قریب پہنچ چکی ہے۔ پیر کے روز جاری بیان میں کاتز نے کہا ہم اب غزہ میں آپریشن کے خاتمے کے قریب پہنچ رہے ہیں”۔ یہ بیان ایران کے خلاف اسرائیل کی مختصر جنگ کے اختتام کے ایک ہفتے بعد سامنے آیا۔کاتز نے ایک بار پھر اس تنازع میں اسرائیل کے مقاصد کی تصدیق کی، جن میں تمام قیدیوں کی رہائی اور حماس تنظیم کی شکست شامل ہے۔

ادھر اسرائیلی حکام نے اشارہ دیا ہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی انتظامیہ اور قطری ثالثی اس بات کے حوالے سے پُر امید ہیں کہ کسی معاہدے تک پہنچا جا سکتا ہے، تاہم اسرائیل کو اب تک یہ بات سمجھ نہیں آ رہی کہ اس امید کی بنیاد کیا ہے۔ یہ بات امریکی ویب سائٹ نے بتائی ہے۔اسی دوران، اخبار "اسرائیل ہیوم” نے با خبر ذرائع کے حوالے سے بتایا کہ گزشتہ روز ہونے والے کابینہ کے اجلاس میں متعدد وزرا نے اس بات پر زور دیا کہ غزہ میں جنگ کے مقاصد ابھی حاصل نہیں ہوئے،

اس لیے فوجی اور سیاسی دباؤ جاری رکھنا ضروری ہے۔دوسری جانب، اجلاس میں اسرائیلی فوج کے سربراہ نے ایک جائزہ پیش کیا جس کے مطابق لڑائی اپنے آخری مراحل میں داخل ہو چکی ہے، جو آئندہ مرحلے سے متعلق اہم مباحثوں کی راہ ہموار کر رہی ہے۔

اپنی رائے یہاں لکھیں

Discover more from ورق تازہ

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading