ناندیڑ ضلع میں دفعہ 144 اور اسلحہ بندی کا حکم نافذ

ناندیڑ، یکم جولائی (نامہ نگار) – ناندیڑ ضلع میں امن و قانون کی صورتحال برقرار رکھنے کیلئے 15 جولائی 2025 کی آدھی رات تک اسلحہ بندی اور دفعہ 144 (جمہ بندی) کے احکامات نافذ رہیں گے۔ یہ اطلاع ایڈیشنل ضلع مجسٹریٹ کے دفتر سے دی گئی ہے۔ایڈیشنل ضلع مجسٹریٹ نے ممبئی پولیس ایکٹ 1951 کی دفعہ 37(1) اور (3) کے تحت یہ حکم جاری کیا ہے،

جس کے مطابق 15 جولائی 2025 کی آدھی رات تک ضلع بھر میں پانچ یا پانچ سے زائد افراد کے اکٹھا ہونے یا عوامی مقامات پر ممنوعہ افعال انجام دینے پر پابندی عائد رہے گی۔تاہم یہ حکم پولیس اہلکاروں، سرکاری ملازمین، شادی کی تقریبات، جنازوں، مذہبی پروگراموں، یاترا اور ان جلوسوں پر لاگو نہیں ہوگا جنہیں مجاز افسر کی خصوصی اجازت حاصل ہو۔

ایسے جلوسوں کو اجازت دینے کا اختیار ضلع کے پولیس تھانہ انچارج اور سپرنٹنڈنٹ آف پولیس ناندیڑ کی طرف سے نامزد دیگر پولیس افسران کے پاس ہوگا۔ پانچ یا اس سے زیادہ افراد کے اجتماع، جلسے، جلوس نکالنے، مارچ کرنے یا لاو¿ڈ اسپیکر استعمال کرنے کی اجازت بھی انہی افسران سے حاصل کرنی ہوگی۔

1 thought on “ناندیڑ ضلع میں دفعہ 144 اور اسلحہ بندی کا حکم نافذ”

اپنی رائے یہاں لکھیں