عیدالفطر21اپریل کو ہوگی؛ماہرِفلکیات نے تاریخ بتلادی

متحدہ عرب امارات سےتعلق رکھنے والے ماہر فلکیات نے تصدیق کی ہے کہ عیدالفطرکاپہلادن21 اپریل کوہوگا۔ یہ رمضان کے مقدس مہینے کے اختتام اوراسلامی مہینے شوال کے آغاز کی علامت ہے۔متحدہ عرب امارات کی فلکیات سوسائٹی کے بورڈ آف ڈائریکٹرزکے چیئرمین ابراہیم الجروان نے کہا ہے کہ رمضان المبارک کا پوراچاندجمعرات 20 اپریل 2023 کو مقامی وقت کے

مطابق صبح 8 بج کر36 منٹ پر ہوگاجبکہ شوال کا چاند جمعرات 20 اپریل کو صبح 8 بج کر13 منٹ پر پیدا ہوگا اوریہ غروب آفتاب کے 22 منٹ بعد غروب ہوگا۔اگرحکومت تاریخوں کی تصدیق کرتی ہے تومتحدہ عرب امارات کے شہریوں اور رہائشیوں کوجمعہ 21 اپریل سے پیر 24 اپریل تک عید کی چار چھٹیاں ہوں گی۔

دنیا بھر کے مسلمانوں ماہ صیام کے اختتام کے بعد یکم شوال کوعیدالفطر مذہبی جوش وجذبے سے مناتے اور بھرپورخوشیوں کا اظہار کرتے ہیں۔ وہ طلوع آفتاب سے غروب آفتاب تک کے رمضان میں روزے رکھتے ہیں اورعید رمضان کے اختتام کی علامت ہے۔

Discover more from ورق تازہ

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading