عوام کا حال برا ہے، اور حکومت اپنی خوشی میں مست ہے: پرینکا گاندھی

عوام کا حال برا ہے، اور حکومت اپنی خوشی میں مست ہے: پرینکا گاندھی

ملک کے عوام پریشان ہیں، ملک کی معیشت بہت خراب ہے، عوام ہر محاذ پر پریشان ہے اور صاحب اقتدار اپنی مستی میں خوش ہے۔ یہ باتیں پرینکا گاندھی نے اپنے افیشل ٹویٹر اکاؤنٹ سے کہی ۔

انہوں نے مزید کہا کہ ’’ملک میں معیشت کی حالت بےحد خراب ہے۔سروس سیکٹر ہردن اوندھے منہ گرچکا ہے۔ نوجوانوں روزگارکے مواقع نہیں مل رہے ہیں،حکومت کرنے والا خود میں ہی مست ہے،عوام ہر شعبہ میں پریشان ہیں۔

ایک دوسرے ٹویٹ کانگریس جنرل سیکرٹری نے کہا کہ ہر شخص کو بی جے پی سے سوال کرنے کا حق ہے کہ اس دور میں کس کی بھلائی ہو رہی ہے،؟ مزید کہا کہ امریکا میں وزیراعظم مودی نے ہاوڈی مودی کا پروگرام تو کردیا مگر ہندوستان والوں کے ویزا میں کمی کی۔

Read More – یہ ایک سینڈیکیڈیڈ فیڈ ہے ادارہ میں اس میں کوئی ترمیم نہیں کی ہے. بشکریہ سیاست ڈاٹ کام-

اپنی رائے یہاں لکھیں

Discover more from ورق تازہ

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading