نئی دہلی:سابق کرکٹرمحمد کیف نے پاکستان کے وزیراعظم عمران خان پران کےاقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں کئےگئے خطاب پرسخت ردعمل ظاہرکیا ہے۔ محمد کیف نے سوشل میڈیا پرسخت الفاظ میں پاکستانی وزیراعظم کی تنقید کی ہے۔ انہوں نےکہا کہ مذہب کا بھلے ہی دہشت گردی سےکوئی تعلق نہیں ہے، لیکن پاکستان کا ضرورہے۔ محمد کیف نےمزید کہا کہ عمران خان کا خطاب مایوس کن تھا۔ واضح رہے کہ محمد کیف سے قبل ہربھجن سنگھ، ویریندرسہواگ، گوتم گمبھیر، سوربھ گانگولی، عرفان پٹھان اورمحمد شمی نے بھی عمران خان پران کے اقوام متحدہ میں کئےگئے خطاب پرتنقید کی ہے۔
محمد کیف نےٹوئٹ کیا ‘ہاں، لیکن آپ کے ملک پاکستان کا دہشت گردی سے کافی لینا دینا ہے، وہاں دہشت گرد جنم لیتے ہیں۔ اقوام متحدہ میں کتنا بدقسمتی والا خطاب تھا اورایک عظیم کرکٹرسے پاکستانی فوج اوردہشت گردوں کی کٹھ پتلی بننےتک کتنی گراوٹ آگئی ہے’۔ 