عمران خان بدعنوانی کے جرم میں زیرِ حراست، طلبی کے نوٹسوں کا خاطر خواہ جواب نہیں دیا: نیب

اسلام آباد:رینجرز کی جانب سے سابق وزیر اعظم عمران خان کو عدالت کے احاطے سے حراست میں لیے جانے پر چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ عامر فاروق نے نیب کے ڈائریکٹر جنرل اور پراسیکیوٹر جنرل کو عدالت میں پیش ہونے کا حکم دیا ہے .

جبکہ تحریک انصاف کے کارکنوں نے مختلف شہروں میں احتجاج شروع کر دیا ہے۔عمران خان کی گرفتاری پر نیب نے اپنا اعلامیہ جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ نیب ہیڈ کوارٹرز راولپنڈی نے سابق وزیراعظم عمران خان کو القادر یونیورسٹی ٹرسٹ میں بدعنوانی کرنے کے جرم میں حراست میں لیا ہے۔

اعلامیے کے مطابق سابق وزیراعظم نیب کے طلبی نوٹس کا کوئی خاطر خواہ جواب نہیں دیتے رہے جبکہ ان کی گرفتاری نیب آرڈیننس اور قانون کے عین مطابق کی گئی ہے.

سابق وزیر اعظم عمران خان کی وفاقی دارالحکومت اسلام آباد سے گرفتاری کے فوراً بعد ان کی جماعت پاکستان تحریک انصاف نے اپنے کارکنوں کو ملک گیر احتجاج کرنے کی کال دے دی ہے۔

پی ٹی آئی کے سوشل میڈیا اکاؤنٹس سے عمران خان کا ایک ریکارڈڈ پیغام بھی جاری کیا گیا ہے جس میں وہ کارکنوں کو اپنی گرفتاری کے بعد حقیقی آزادی کے لیے باہر نکلنے کا ہدایت کر رہے ہیں جبکہ تحریک انصاف کے سینیئر رہنماؤں نے بھی اپنے اپنے حلقے کے کارکنوں کو سڑکوں پر نکل کر احتجاج کرنے کی کال دی ہے۔

احتجاج کی اس کال کے بعد صوبائی دارالحکومت لاہور میں اس وقت پی ٹی آئی کارکنوں کا احتجاج جاری ہے۔ لاہور میں زمان پارک کے اطراف کی سڑکوں کو کارکنوں نے رکاوٹیں لگا کر اور ٹائر جلا کر بلاک کر دیا ہے۔

Discover more from ورق تازہ

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading