علم کا شوق، سعودی خاتون کو 16 سال بعد ماسٹر کی ڈگری

ریاض : ابھا شہر کی رہائشی سعودی خاتون نے 16 برس کے وقفے کے بعد بالاخرماسٹرڈگری حاصل کرلی۔ خاتون کا کہنا ہے کہ پڑھائی کا شوق ہمیشہ سے ہی تھا مگر شادی کے بعد اس کا سلسلہ منقطع ہوگیا جسے دوبارہ شروع کرنے میں کافی دقت ہوئی تاہم شوق کی راہ میں کوئی مشکل آڑے نہ آسکی۔سعودی ٹی وی الاخباریہ سے گفتگو کرتے ہوئے ابھا شہر میں رہنے والی خاتون ’ام رہف‘ نے بتایا کہ شادی کے بعد ہونے والی مصروفیات نے تعلیم کا سلسلہ منقطع کرادیا تھا تاہم میری شدید خواہش تھی کہ کم از کم ماسٹرڈگری حاصل کرلوں۔اسی شوق کی تکمیل کے لیے منقطع ہونے والے تدریس کے سلسلہ کو دبارہ شروع کیا جس کے لیے شوہراوربچوں کا بھرپورتعاون رہا۔ بیٹی نے ہمیشہ میری رہنمائی اور مدد کی۔

Leave a comment