عرب ممالک میں رمضان کے پہلے روزہ کی امکانی تاریخ کا اعلان

ریاض:28/ فروری( ایجنسیز) بین الاقوامی فلکیاتی مرکز کا کہنا ہے کہ عرب ممالک میں اتوار 10 مارچ کو رمضان کا چاند نظر آنے کا امکان ہے۔

متحدہ عرب امارات کے سرکاری خبررساں ادارے ’وام‘ کے مطابق بین الاقوامی فلکیاتی مرکز کے ڈائریکٹر انجینیئر

محمد شوکت عودۃ نے کہا کہ 11 فروری اتوار سے شعبان کا مہینہ شروع ہوا ہے اور اتوار 10 مارچ کو 29 شعبان ہو گی۔محمد شوکت کا کہنا تھا کہ کچھ عرب ممالک میں 10 مارچ اتوار کو چاند دیکھا جا سکے گا اور 11 مارچ پیر کو یکم رمضان 1445ھ کا آغاز ہو سکتا ہے۔

فلکیاتی مرکز کے ڈائریکٹر نے کہا کہ اتوار 10 مارچ کو چاند، سورج سے کافی قریب ہو گا۔ انہوں نے کہا کہ پیر11 مارچ کو تمام اسلامی ممالک میں چاند باآسانی دیکھا جا سکے گا۔

Discover more from ورق تازہ

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading