رکن اسمبلی قندہار شیام سندر شندے کی شریک حیات آشاتائی شندے کی کانگریس میں شمولیت ممکن

ناندیڑ:28فروری ( ورق تازہ نیوز)سابق وزیر اعلی اشوک چوان کے کانگریس پارٹی کو چھوڑنے کے بعد ناندیڑ ضلع کی سیاست پوری طرح سے بگڑ گئی ہے۔ حالانکہ ناندیڑ ضلع میں کانگریس پارٹی کو بڑا جھٹکا لگا ہے، لیکن امکان ہے کہ کانگریس پارٹی کو کھڑا کرنے کے لیے پارٹی میں کوئی قدآور لیڈران شمولیت اختیار کریںگے۔ ن

اندیڑ ضلع کا ایک بڑا نام، لوہا-قندھار قانون ساز اسمبلی کے شتتکری پارٹی کے ایم ایل اے شیام سندر شندے کی شریک حیات و ریاستی صدر اشتائی شندے کانگریس پارٹی میں شامل ہونے جا رہی ہے،ا س طرح کی اطلا ذرائع نے دی ہے۔

بہن بھائی میں مزید دشمنی کے امکانات: اشتائی شیامسندر شندے بی جے پی ایم پی پرتاپ پاٹل چکھلیکر کی بہن ہیں۔ اگر وہ کانگریس میں داخل ہوتی ہیں تو آئندہ لوک سبھا انتخابات میں بھائی بہن کی لڑائی کے امکان کو رد نہیں کیا جا سکتا۔ دریں اثنا، ناندیڑ ضلع میں سیاسی ہلچل زور پکڑ رہی ہے۔شیتکاری کامگار پارٹی مہیلا اگھاڑی کی ریاستی صدر آشاتائی شندے کانگریس میں شمولیت اختیارکررہی ہیں ایسی مصدقہ اطلاع ہے۔

Discover more from ورق تازہ

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading