عالمی کپ: بابر اعظم کی نصف سنچری مکمل، پاکستان کا اسکور 200 رن کے پار

عالمی کپ: بابر اعظم کی نصف سنچری مکمل، پاکستان کا اسکور 200 رن کے پار

پاکستان نے ٹاس جیت کر پہلے بلے بازی کرتے ہوئے 38 اوور کے اختتام پر 3 وکٹ کے نقصٓن پر 206 رن بنا لئے ہیں۔ بابر اعظم نصف سنچری (61 رن) مکمل کر چکے ہیں جبکہ کریز پر موجود دوسرے بلے باز حارث سہیل 32 رن بنا کر کھیل رہے ہیں۔

جنوبی افریقہ کی طرف سے عمران طاہر نے دو وکٹ حاصل کئے ہیں جبکہ ایک وکٹ مارکرام نے حاصل کیا ہے۔

بابر اعظم کی نصف سنچری مکمل، پاکستان کا اسکور 35 اوور کے بعد 184/3

جنوبی افریقہ کے خلاف کھیلتے ہوئے پاکستان نے 3 وکٹ کے نقصان پر 35 اوور کے بعد 184 رن بنا لئے ہیں۔ بابر اعظم نصف سنچری مکمل کر چکے ہیں جبیہ محمد حارث 24 رن بنا کر کریز پر موجود ہیں۔

عالمی کپ: پاکستان کو تیسرا جھٹکا، محمد حفیظ 20 رن پر آؤٹ، اسکور 156/3

عالمی کپ: پاکستان کو تیسرا جھٹکا، محمد حفیظ 20 رن پر آؤٹ، اسکور 143/3

پاکستان کو 176 کے اسکور پر محمد حفیظ کے طور پر تیسرا جھٹکا لگا ہے۔ انہیں مارکرام نے ایل بی ڈبلیو کر کے پویلین بھیجا۔

فی الحال 30.3 اوور میں پاکستان کا اسکور 145/3 ہے۔ میدان پر بابر اعظم 33 رن بنا کر کھیل رہے ہیں جبکہ محمد حارث نئے بلے باز کے طور پر میدان پر پہنچے ہیں۔

پاکستان کا اسکور 27 اوورز کے بعد 136/2

27 اوورز کے اختتام پر پاکستان کا اسکور 2 وکٹ کے نقصان پر 136 رن ہے۔ کریز پر بابر اعظم 27 رن بنا کر جبکہ محمد حفیظ 18 رن بنا کر کھیل رہے ہیں۔

عالمی کپ: عمران طاہر نے کیا پاکستانی جوڑی کو بنایا شکار، امام الحق بھی 44 پر آؤٹ

جنوبی افریقہ کے گیند باز عمران طاہر نے پاکستان کے دونوں سلامی بلے بازوں کو 44 کے اسکور پر پویلین واپس بھیج دیا ہے۔ فخرالزاں کو جہاں انہوں نے ہاشم آملہ کے ہاتھوں کیچ کرایا وہیں دوسرے سلامی بلے باز امام الحق کو انہوں نے اپنی ہی گیند پر شکار بنایا۔ عمران طاہر نے 4 اوورز میں 10 رن دے کر دو کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا ہے۔

فی الحال 22 اوور کا کھیل مکمل ہو چکا ہے اور پاکستان کا اسکور 2 وکٹ کے نقصان پر 108 رن ہے۔ میدان پر بابر اعظم 17 رن بنا کر کھیل رہے ہیں جبکہ نئے بلے باز کے طور پر محمد حفیظ میدان پر پہنچے ہیں۔


عالمی کپ: پاکتان کو پہلا جھٹکا، فخرالزماں 44 رن بنا کر آؤٹ

جنوبی افریقہ نے پاکستان کو 81 کے اسکور پر پہلا جھٹکا دیا ہے۔ فخرالزماں 44 رن کے نجی اسکور پر عمران طاہر کی گیند پر ہاشم آملہ نے لپکا۔ فخرالزماں نے اپنی اننگ کے دوران 6 چوکے اور ایک چھکا لگایا۔ دوسرے سلامی بلے باز امام الحق 35 رن کے نجی اسکور پر کھیل رہے ہیں جبکہ نئے بلے باز کے طور پر بابر اعظم کریز پر پہنچے ہیں۔

جنوبی افریقہ کے خلاف پاکستان کی بہتر شروعات، 10 اوور میں اسکور 58/0

آئی سی سی عالمی کپ میں جنوبی افریقہ کے خلاف ’کرو یا مرو‘ والے میچ میں ٹاس جیت کر پہلے بلے بازی کرتے ہوئے پاکستانی بلے بازوں کے بہتر شرعات کی ہے۔ امام الحق 30 رن بنا کر جبکہ فخرالزماں 27 رن بنا کر کھیل رہے ہیں۔ پاکستان کے دونوں سلامی بلے باز شراکت داری کی نصف سنچری مکمل کر چکے ہیں۔

فی الحال 10 اوور کا کھیل مکمل ہو چکا ہے اور پاکستان کا اسکور بغیر کسی نقصان کے 58 رن ہے۔

عالمی کپ: جنوبی افریقہ کے خلاف ٹاس جیت کر پاکستان کا پہلے بلے بازی کا فیصلہ

لندن: پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان سرفراز احمد نے تاریخی لارڈز کے میدان پر جنوبی افریقہ کے خلاف جاری آئی سی سی عالمی کپ کے مقابلہ میں ٹاس جیت کر پہلے بلے بازی کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ پاکستانی ٹیم میں حارث سہیل اور شاہین افریدی کو شامل کیا گیا ہے جبکہ حسن علی اس میچ میں نہیں کھیل رہے ہیں۔ ادھر جنوبی افریقہ نے اپنی ٹیم میں کوئی تبدیلی نہیں کی ہے۔

پاکستان کا یہ چھٹا میچ ہے جبکہ جنوبی افریقی ٹیم اپنا ساتواں میچ کھیل رہی ہے۔ پاکستان کو پانچ میچوں میں ہار کا سامنا کرنا پڑا ہے جبکہ ایک میچ میں اس نے جیت حاصل کی ہے۔ 1992 کی عالمی چیمپین ٹیم کا ایم میچ بارش کی نذر ہو گیا تھا۔ تین پوائنٹس کے ساتھ پاکستانی ٹیم 10 ٹیموں کی فہرست میں نویں مقام پر ہے۔


جنوبی افریقہ کی حالت بھی کم و بیش پاکستان جیسی ہی ہے۔ اسے 7 میں سے 4 میچوں میں ہار کا سامنا کرنا پڑا ہے جبکہ ایک میں اس نے جیت حاصل کی ہے۔ اس کے کھاتے میں تین پوائنٹس ہیں لیکن نیٹ رن ریٹ کے معاملہ میں وہ پاکستان سے آگے ہے اور پوائنٹس ٹیبل میں آٹھویں مقام پر موجود ہے۔


اس میچ کی ٹیمیں اس طرح ہیں

پاکستان: امام الحق، فخر الزماں، بابر اعظم، سرفراز احمد (وکٹ کیپر کپتان)، حارث سہیل، محمد حفیظ، عامد وسیم، شاداب خان، وہاب ریاض، محمد عامر اور شاہین آفریدی۔

جنوبی افریقہ: کوئنٹن ڈی کاک (وکٹ کیپر)، فاف ڈو پلیسی (کپتان)، ہاشم آملہ، ایڈن مارکرام، راسی وین ڈیر ڈوسین، دیوڈ ملر، کاگسو رباڈا، لنگی نگیدی، عمران طاہر، آندیلے فیلویوایو اور کرس مورس۔

یہ ایک سینڈیکیٹیڈ فیڈ ہے ادارہ نے اس میں کوئی ترمیم نہیں کی ہے. – Source بشکریہ قومی آواز بیورو—-

اپنی رائے یہاں لکھیں

Discover more from ورق تازہ

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading