سال حال حج کمیٹی کی جانب سے حج بیت اللہ کے مبارک سفر پر روانہ ہونے والے تمام عازمین کرام کو یہ اطلاع ہے کہ، وہ حج کمیٹی کی جانب سے انھیں دیا گیا فلائٹ شیڈول میں کس قسم کی اپنی مرضی سے کوئی تبدیلی نہ کریں، سعودی عرب اور سنٹرل حج کمیٹی آف انڈیا کے مشترکہ منصوبہ کے تحت اور حاجیوں کی سہولت کو پیش نظر رکھکر فلائٹ شیڈول کو عازمین کرام کی ایرپورٹ آمد وروانگی، سعودی عرب میں بلڈنگ رہائش، ٹرانسپورٹ، منی میں قیام اور خیمہ کا الاٹمنٹ، کور نمبر اور متعلقہ معلم سے مربوط کیا گیا ہے،
اگر کوئی حج کمیٹی کی جانب سے جاری کردہ فلائٹ شیڈول کو اپنی مرضی سے تبدیل کرتا ہے تو اس کو بڑی دشواری ومشکلات کا سامنا ہوگا اور سعودی عرب میں قیام، رہائش، ٹرانسپورٹ، منی کی سہولت، ایام حج میں عرفات، منی مزدلفہ کا قیام سب متاثر ہوگا،
لہذا حج کمیٹی کی جانب سے دیئے گئے فلائٹ شیڈول کو ملحوظ رکھیں اور اسی لحاظ سے اپنے سفر کو یقینی بنا کر سفر کو آسان وسہولت بخش بنایئں اور سنٹرل حج کمیٹی واسٹیٹ حج کمیٹی کا تعاون فرمائیں!