ایتھینز: گذشتہ روز ہوئے ایتھوپین ایئر لائنز کے طیارے حادثے میں سبھی 157 لوگ مارے گئے ۔ جس میں 149 مسافر اور 8 کرو ممبر شامل ہیں ۔ لیکن اسی طیارے میں سفر کرنے والے 150 واں خوش نصیب مسافر جو کہ 2 منٹ دیر سے پہنچنے کی وجہ سے طیارے میں سوار نہیں ہوپایا تھا ۔ مسافر کا کہنا ہے کہ وہ اڑان کے لئے دو منٹ دیر سے پہنچا جس کی وجہ سے اس کی جان بچ گئی ۔
طیارے میں سوار سبھی 157 لوگوں کی موت ہوگئی ۔ ‘اینٹونس ماورو پولوس ‘ نے فیس بکر ایک پوسٹ میں کہا،’ میں پریشان ہوگیا تھا کیونکہ کسی نے بھی وقت پر گیٹ تک پہنچنے میں میری مدد نہیں کی ۔ لیکن میں بہت خوش نصیب ہوں ۔ ‘ انہوں نے اپنے ٹکٹ کی تصویر بھی سانجھا کی ہے ۔
#EthiopianAirlines #157Killed #Boeing737Max #UrduNews