بھیونڈی کرائم رپورٹ 11 مارچ 2019

پترا توڑ کر زیورات اور نقدی چوری

بھیونڈی ( شارف انصاری ):- بھیونڈی شہر پولیس اسٹیشن کے تحت رشتے میں برادر نس بتی پھلے نگر نمبر 1 واقع بستی میں رہنے والے پڑوسی خاتون کے گھر کی چھت کا پترا ہٹا کر اندر داخل ہوکر 8 ہزار قیمت کا ڈھائی گرام بادام سائز سونے کا پان اور 18 ہزار روپئے نقد اس طرح 26 ہزار روپئے چوری کر فرار ہونے کی واردات رونما ہوئی ہیں ۔ مذکورہ چوری معاملے میں امت عرف لڈو رمانی اور راجندر کمار رمانی (رہائش پھلےنگر) ان دونوں کے خلاف شہر پولیس اسٹیشن نے معاملہ درج کر انہیں گرفتار کر لیا ہے ۔ یہ دونوں چوروں نے برادر نسبتی کے پڑوس میں رہنے والی عورت کلاوتی راکیش کمار چرمار (30) نامی خاتون بچے کے ساتھ گھر میں سونے رہی تھی ۔ صبح کے وقت گھر کے چھت کا پترا ہٹا کر اندر داخل ہوکر سونے کا پان اور نقدی چوری کر کے فرار ہوگئے تھے ۔ جس کی شکایت کالواتی نے شہرپولیس اسٹیشن میں درج کرائی تھی ۔ معاملہ درج کرنے کے بعد پولیس حولدار سریش راجے نے امت اور راجندر ان دونوں کو گرفتار کر پیر کے روز عدالت میں پیش کیا تھا جہاں عدالت نے دو دن کی پولیس حراست میں رکھنے کا حکم دیا ہے ۔

شادی شدہ خاتون کے ساتھ چھیڑ چھاڑ

بھیونڈی ( شارف انصاری ):- ایک نوجوان شخص کو پڑھائی کے وقت سے ہوئی خاتون سے پہچان بھاری پڑی ۔ نوجوان کے ذریعہ شادی شدہ خاتون کو کال کر محبت کی باتیں کرنے پر پولیس نے اس کے خلاف خواتین کی شکایت پر چھیڑ چھاڑ کی شکایت درج کرائی ہے ۔ لیکن ابھی پولیس اسے پکڑنے میں ناکام ثابت ہوئی ہے ۔

پولیس سے موصولہ معلومات کے مطابق موكھاڈا کے چرن واڈی کا رہنے والا راجو مالی (32) نامی نوجوان کا گھوڈيچا پاڑہ واقع کالج میں شادی سے پہلے ساتھ پہچان ہونے کی وجہ سے اس نے جوهار ایس ٹی اسٹینڈ پر شادی سے پہلے ساتھ موبائیل میں سیلفی فوٹو نکال لی تھی ۔ دیڑھ سال پہلے لڑکی کی شادی كاٹئی، ساور پاڑہ کے رہائشی نوجوان سے شادی ہوگئی ہے ۔ لیکن راجو مالی نے اس کے موبائیل نمبر پر فحش زبان کا استعمال کرتے ہوئے بات چیت کرنے کی کوشش کی ۔ جس سے تنگ آکر متاثرہ لڑکی نے نظامپورہ پولیس اسٹیشن میں راجو مالی کے خلاف مقدمہ درج کرایا ہے ۔

Bhiwandi crime news

اپنی رائے یہاں لکھیں

Discover more from ورق تازہ

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading