ضلع پریشد تھانے میں 24 ملازمین کو جونیئر اسسٹنٹ کے عہدے پر ترقی
چیف ایگزیکٹیو آفیسر روہن گھُوگے نے دی مبارکباد
تھانے، 19 جون (آفتاب شیخ)
4 ملازمین کو جونیئر اسسٹنٹ (کلاس-3) کے عہدے پر ترقی دی گئی۔ ان میں 22 ملازمین چپراسی کیڈر جبکہ 2 ملازمین ڈرائیور کیڈر سے تعلق رکھتے ہیں۔
اس حوالے سے جانکاری دیتے ہوئے ڈپٹی چیف ایگزیکٹیو آفیسر (جنرل ایڈمنسٹریشن) اویناش پھڈترے نے کہا کہ "کارکردگی پر مبنی اس ترقیاتی عمل کو مکمل شفافیت کے ساتھ کونسلنگ کے ذریعے انجام دیا گیا ہے۔"
ترقی پانے والے ملازمین کو مبارکباد دیتے ہوئے ضلع پریشد تھانے کے چیف ایگزیکٹیو آفیسر روہن گھُوگے نے کہا، ’’پروموشن صرف ایک عہدہ کی تبدیلی نہیں، بلکہ خدمت، ایمانداری اور کارکردگی کا اعتراف ہے۔ نئی ذمہ داریاں دراصل ترقی کا موقع ہیں، آئیے ہم سب مل کر ضلع پریشد کی کارکردگی کو نئی بلندیوں تک پہنچانے کے لیے کام کریں۔‘‘
تقریب کے دوران ضلع پریشد کے ڈپٹی چیف ایگزیکٹیو آفیسر پرمود کالے، ایگزیکٹیو انجینئر پرکاش سسے، ایجوکیشن آفیسر (پرائمری) بالا صاحب راکشے، ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر گنگادھر پرگے سمیت دیگر افسران اور ملازمین بڑی تعداد میں موجود تھے۔
یہ امید کی جا رہی ہے کہ ان ترقیوں سے دفتری نظام میں مزید بہتری آئے گی اور کام کی رفتار میں اضافہ ہوگا۔
