حیدرآباد: سی اے اے پر اے پی کے نائب وزیراعلی امجد باشاہ نے اہم بیان دیتے ہوئے کہا ہے کہ ان کے لئے عہدہ اہم نہیں ہے،ضرورت پڑنے پروہ عہدہ سے استعفی دے دیں گے۔
انہوں نے واضح کیا کہ شہریت ترمیمی قانون کے خلاف اسمبلی میں قرارداد پیش کرنے کی کوشش کی جائے گی اور این آر سی، سی اے اے کے مسئلہ پر وزیراعلی کودوبارہ توجہ دلائی جائے گی۔ ضلع کڑپہ میں گزشتہ دس دن سے مسلمان سی اے اے، این آر سی اور این پی آر کے خلاف احتجاج کررہے ہیں جن کی حمایت کے لئے امجد باشاہ وہاں پہنچے تھے۔
تاہم ان کے خلاف نعرے بازی کی گئی اور واپس جاو کے نعرے لگائے گئے جس پر امجد باشاہ نے کہاکہ ان کی پارٹی اس ایکٹ کے خلاف ہے اور ان کے لئے عہدہ اہم نہیں ہے،ضرورت پڑنے پروہ عہدہ سے استعفی دے دیں گے۔
یہ ایک سینڈیکیٹیڈ فیڈ ہے ادارہ نے اس میں کوئی ترمیم نہیں کی ہے. – بشکریہ قومی آواز بیورو