شوہر کے مذاق پربیوی کی خودکشی کے معاملے میں نیا موڑ آگیا

پاکستان کے سیالکوٹ کے علاقے کوٹلی لوہاراں میں شوہر کے مذاق پربیوی کی خودکشی کی تحقیقات جاری ہیں اور اب اس معاملے پر نیا موڑ آگیا ہے۔

پولیس کے مطابق لڑکی کے کزن کی مدعیت میں قتل کا مقدمہ درج کرلیا گیا ہے جبکہ مقدمہ لڑکی کے ساس اور سسر کے خلاف درج کیا گیا ہے۔پولیس نے بتایا کہ مدعی نے الزام عائد کیا کہ فوزیہ کو اس کے ساس اور سسر نے قتل کیا ہے۔

خیال رہے کہ اس سے قبل خبرآئی تھی کہ دبئی میں مقیم شوہر نے فون پربیوی سےمذاق میں کہاتھاکہ میں نے دوسری شادی کرلی جس پر خاتون نے اپنی جان لے لی تھی۔پولیس کے مطابق محمد رمضان نے7 سال قبل فوزیہ سےپسند کی شادی کی تھی۔

Discover more from ورق تازہ

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading