شوہر نے پہلے واٹس اپ پر دیا ٹرپل طلاق، پھر حلالہ کروایا

پرتاپ گڑھ ،یکم نومبر(پی ایس آئی)یوپی کے پرتاپ گڑھ ضلع میں ایک شادی شدہ کو شوہر کی طرف سے واٹس اپ پر ٹرپل طلاق دینے کا معاملہ سامنے آیا ہے. الزام ہے کہ ضلع کے سانگی پور علاقے میں رہنے والی عورت کو پہلے شوہر نے طلاق دیا اور پھر دو بار اس کا ریپ کیا. اس پر جب عورت نے پولیس کو معاملے کی شکایت دی تو ملزم شخص نے دوبارہ نکاح کی بات کہتے ہوئے اسے ایک رشتہ دار مولوی کے پاس حلالہ کرانے کو بھیج دیا. یہاں پر بھی عورت کی مخالفت کرنے کے باوجود مولوی نے اس کا ریپ کیا. رشتہ داروں کے مطابق، خاتون کا نکاح قریب 9 سال پہلے ہوا تھا اور نکاح کے بعد خاتون نے دو بچوں کو بھی پیداکیا. حال ہی میں کچھ دنوں پہلے شوہر کی طرف سے طلاق کے بعد ریپ کئے جانے پر اس نے اس کی شکایت پولیس سے کی تھی. اس کے بعد ہی شوہر نے دباو¿ میں دوبارہ نکاح کی بات کہی تھی، لیکن اس کے لئے حلالہ کرانے کی شرط رکھی تھی. الزام کے مطابق عورت کی شکایت درج ہونے کے باوجود پولیس محکمہ نے شریعت قانون کی بات کہتے ہوئے کوئی کارروائی نہیں کی، جس کے بعد عورت انصاف کے لئے اپنے دو بچوں کے ساتھ ضلع انتظامیہ کے افسران کے دروازے پر بھٹکتی رہی. کہا جا رہا ہے کہ حلالہ کے نام پر جس مولوی پر ریپ کرنے کا الزام ہے اس کا نام مجید ہے اور وہ شہر کوتوالی علاقے کے جوگاپور علاقے کا رہائشی ہے. وہیں واقعہ کے بعد سانگی پور پولیس نے خاتون اور ملزم مولوی کے خلاف کیس تو درج کیا ہے، لیکن اب تک کوئی کارروائی نہیں کی گئی ہے. انتظامیہ کی اسی بے حسی کی وجہ سے جہاں عورت در در بھٹکنے پر مجبور ہے، وہیں حکام نے اب تک اس معاملے میں پولیس کارروائی کو لے کر کوئی بیان نہیں دیا ہے.

اپنی رائے یہاں لکھیں

Discover more from ورق تازہ

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading