نئی دہلی:27/ستمبر (ورق تازہ نیوز)آج اودھوٹھاکرے شیوسینا کی جانب سے داخل رٹ پٹیشن کوسپریم کورٹ نے خارج کردیا ہے اورفیصلہ دیاہے کہ شیوسینا پارٹی اور پارٹی کی نشانی کے بارے میں الیکشن کمیشن آف انڈیامیں کاروائی جاری رہے گی۔
البتہ سپریم کورٹ کی پانچ رکنی بنچ نے شندے گروپ کے 16 ارکان اسمبلی کونااہل قرار دینے کی درخواست پرسماعت جاری رکھنے کافیصلہ کیاہے ۔ انتخابی نشانی کے بارے میں فیصلہ کرنے کااختیاربھی الیکشن کمیشن آف انڈیا کودے دیاگیا ہے ۔