نئی دہلی : بالی ووڈ کی معروف اداکارہ آشا پاریکھ کو اس سال حکومت ہند کی جانب سے دادا صاحب پھالکے ایوارڈ سے نوازا جائے گا۔ خبر رساں ایجنسی نے مرکزی وزیر انوراگ ٹھاکر کے حوالے سے تجربہ کار اداکارہ کو دادا صاحب پھالکے ایوارڈ 2022 سے نوازے جانے کی معلومات دی ہے۔
79 سالہ اداکارہ آشا پاریکھ کو یہ اعزاز 30 ستمبر کو منعقد ہونے والے 68 ویں نیشنل فلم ایوارڈز کی تقریب میں دیا جائے گا۔ اس سے قبل یہ ایوارڈ ساؤتھ کے سپر اسٹار رجنی کانت کو سال 2019 میں دیا گیا تھا۔آپ کو بتاتے چلیں کہ اس سال کا دادا صاحب پھالکے ایوارڈ بہت خاص ہونے والا ہے، کیونکہ یہ 2 دہائیوں کے بعد کسی خاتون آرٹسٹ کو دیا جا رہا ہے۔ آشا پاریکھ سے پہلے گلوکارہ آشا بھوسلے کو سال 2000 میں دادا صاحب پھالکے ایوارڈ سے نوازا گیا تھا۔