دارالعلوم دیوبند کےمحدث جلیل مولانا قمرالدین گورکھپوری سخت علیل

مولانا عزیر احمد قاسمی نے تمام مدارس کے ذمہ داروں سے کی دعائے صحت کی اپیل

نئی دہلی: دارالعلوم دیوبند کے نائب شیخ الحدیث سابق ناظم تعلیمات، استاذ الاساتذہ، محدث جلیل، حضرت مولانا قمرالدین صاحب دامت برکاتہم اس وقت مظفرنگر میں ایک اسپتال میں زیر علاج ہیں، شدید علالت کی بناپر ان کو دیوبند سے مظفر نگر منتقل کیا گیا ہے، اس سلسلے آج مرکزی جمعیت علماء ہند کے صدر دفتر واقع مہدیان میں دعائیہ مجلس کا اہتمام کیا گیا، جس میں کثیر تعداد میں لوگوں نے شرکت کرکے مولانا کی صحت کیلئے دعا کی۔
اس موقع پر مولانا عزیر احمد قاسمی ناظم اعلی مرکزی جمعیت علماء ہند نے مولانا کی صحت و سلامتی اور درازی عمر کی دعا کرائی، مولانا عزیر احمد قاسمی نے تمام مدارس کے ذمہ داران مولانا کے شاگردوں اور ان کے چاہنے والوں محبین و مخلصین سے دعائے صحت کی اپیل کی ہے۔

Discover more from ورق تازہ

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading