شاہ سلمان کا چہارشنبہ کو مجلس شوری سے پالیسی خطاب

ریاض:خادم حرمین شریفین شاہ سلما ن بن عبدالعزیز چہارشنبہ کو مجلس شوری کے نئے سیشن سے خطاب کریں گے۔ اس موقع پر وہ اپنے خطاب میں ملک کی داخلہ اور خارجہ پالیسی کے اہم نکات پر روشنی ڈالیں گے۔ارکان شوری آن لائن شاہ سلمان کا خطاب سنیں گے، شاہ سلمان اہم علاقائی اور بین الااقوامی مسائل پر مملکت کا موقف بیان کریں گے۔ سعودی خبر رساں اداریایس پی اے کے مطابق صدر شوری ڈاکٹرعبداللہ آل شیخ نے بتایا کہ ’اس موقع پر وہ اور ارکان شوری قائد اعلی کے سامنے حلف بھی اٹھائیں گے‘۔صدر شوری نے سالانہ خطاب کے حوالے سے بتایا کہ ’شاہ سلمان سے ارکان شوری کی ملاقات سب کے لیے باعث فخر ہو گی‘۔صدر شوری نے کہا کہ’ شاہی خطاب شوری اور اس کے ارکان کیلئے روڈ میپ ہوگا جس کی روشنی میں وہ داحلی وخارجی امور کے جائزے لیں گے اور فیصلے کریںگے‘۔

Read More

اپنی رائے یہاں لکھیں

Discover more from ورق تازہ

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading