شاہ رخ خان کی فین تھیں شیلا دکشت، DDLاتنی بار دیکھی کہ گھروالے پریشان ہوگئے تھے

sheila-dixit-sharukh-khan

نئی دہلی:دہلی کی سابق وزیراعلیٰ شیلا دکشت کو پڑھنے کے علاوہ فلمیں دیکھنے کا بھی بہت شوق تھا۔ اس بات کا اندازہ اسی سے لگایا جاسکتا ہے کہ انہوں نے ‘دل والے دلہنیا لے جائیں گے’، کئی باردیکھی تھیں۔ ان کی بیٹی لتکا دکشت سعید نے بتایا کہ وہ شاہ رخ خان کی بہت بڑی فین تھیں۔ شاہ رخ خان کی اداکاری انہیں بہت پسند تھی۔ لتکا سعید نے بتایا کہ انہوں نے ‘دل والے دلہنیا لے جائیں گے’، اتنی باردیکھی تھی کہ ہم لوگ پریشان ہوگئے تھے۔شیلا دکشت کو فلمیں دیکھنا کافی پسند تھا۔ پہلے وہ ہندوستانی سپراسٹاردلیپ کماراورراجیش کھنہ کی بڑی فین تھیں۔ لوک سنگیت کے حلقے میں ان کی خاص دلچسپی تھی۔ شاید ہی کوئی دن ایسا بیتتا تھا، جب وہ بغیرسنگیت سنے بسترپرجاتی تھیں۔ لتکا سعید نے بتایا کہ ایک خاتون کے طورپروہ اندرسے بے حد مضبوط تھیں۔
بس میں ملا شادی کا پرپوزل©:شیلا دکشت نے اپنی کتاب میں اس بات کا ذکرکیا ہے کہ ان کے شوہرونود نے ڈی ٹی سی کی بس میں ہی انہیں پرپوز کیا تھا۔ جب وہ آخری سال کا امتحان دینے والے تھے تب ایک دن پہلے 10 نمبرکی بس میں چاندنی چوک کے پاس ونود نے شیلا کو بتایا تھا کہ وہ اپنی ماں کو بتانے جارہے ہیں کہ انہوں نے لڑکی کا انتخاب کرلیا ہے، جس سے وہ شادی کریں گے۔ شیلا دکشت نے تب ونود سے کہا تھا کہ کیا تم نے اس لڑکی سے دل کی بات پوچھی ہے؟ تب ونود نے کہا تھا کہ نہیں، لیکن وہ لڑکی بس میری سیٹ کے آگے بیٹھی ہے۔

اپنی رائے یہاں لکھیں

Discover more from ورق تازہ

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading