شاہین باغ LIVE: احتجاج کے خلاف سی اے اے حامیوں کا مظاہرہ، الیکشن کمیشن کی ٹیم نے پھر لیا جائزہ


شاہین باغ مظاہرین کے خلاف احتجاج

شاہین باغ میں کچھ لوگووں نے بند سڑک کو کھلوانے کے لئے مظاہرہ کیا۔ سیکڑوں کی تعداد میں مظاہرین احتجاجی مقام کے قریب پہنچے اور شاہین باغ مظاہرین کے خلاف اور سی اے اے کے حق میں نعرے بازی کی۔ ڈی سی پی چنمیا بسواس مع پولیس عملہ موقع پر موجود ہیں۔

الیکشن کمیشن کی ٹیم کا شاہین باغ کا دوسرا دورہ

دہلی کے شاہین باغ میں انتخابی تیاریوں کا جائزہ لینے کے لئے الیکشن کمیشن کی تین رکنی ٹیم اتوار کے روز وہاں پہنچی اور صورتحال کا جائزہ لیا۔ دہلی میں 8 فروری کو ووٹنگ ہونی ہے۔ اس کے لئے تیاریاں آخری مراحل میں ہیں۔ شاہین باغ میں خواتین کے سی اے اے، این آر سی اور این پی آر کے خلاف مظاہرے کو 50 دن مکمل ہو چکے ہیں۔

ادھر، 8 فروری کو دہلی کی تمام اسمبلی سیٹیوں کے ساتھ شاہین باغ علاقے میں ووٹنگ ہونی ہے۔ اسی سلسلے میں الیکشن کمیشن کی 3 رکنی ٹیم اتوار کی صبح شاہین باغ پہنچی۔ ٹیم نے مقامی حکام سے بات کی اور پولنگ بوتھ کے بارے میں معلومات لی اور سیکورٹی سے متعلق امور پر بات کی۔

اس سے پہلے جمعہ کو بھی الیکشن کمیشن کی ٹیم انتخابی تیاریوں کا جائزہ لینے شاہین باغ پہنچی تھی۔ دہلی کے چیف الیکٹورل آفیسر رنبیر سنگھ نے شاہین باغ میں پولیس کی حفاظت میں انتخابی تیاریوں کا جائزہ لیا تھا۔

یہ ایک سینڈیکیٹیڈ فیڈ ہے ادارہ نے اس میں کوئی ترمیم نہیں کی ہے. – بشکریہ قومی آواز بیورو

اپنی رائے یہاں لکھیں

Discover more from ورق تازہ

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading