شاہجہاں پور کے انسپکٹر پر دست درازی اور فحش ویڈیو بنانے کا الزام

شاہجہاں پور: اترپردیش کے ضلع شاہجہاں پور میں ایک پولیس اہلکار پر دست درازی اور فحش ویڈیو بنانے کا الزام عائد کیا گیا ہے ۔پولیس سپرنٹنڈنٹ ایس آنند نے آج یہاں بتایا کہ پولیس اسٹیشن جلال آباد میں تعینات سب انسپکٹر سنیل شرما پر ایک خاتون نے الزام عائد کیا ہے کہ وہ مقدمہ کی تاریخ پر شاہجہان پور سے واپس کلان جانے کے لئے جلال آباد سے آٹو میں بیٹھی تھی لیکن آٹو ڈرائیور نے اسے سنسان جگہ پر اتار دیا اور کلان جانے سے انکار کردیا۔درج کی گئی رپورٹ کا حوالہ دیتے ہوئے پولیس سپرنٹنڈنٹ نے بتایاکہ اس کے بعد سب انسپکٹر سنیل شرما وہاں پہنچ گئے اور الزام ہے کہ انہوں نے خاتون کو مقدمے میں پیروی نہ کرنے کے لئے دھمکی دی اور اسے اپنی کار میں جبرا ڈال کر سنسان جگہ لے گئے ۔پولیس سپرنٹنڈنٹ نے بتایا کہ اس کے بعد پولیس اہلکار نے اسے کولڈ ڈرنک میں کوئی نشیلی اشیاء ڈال کر پلایا اور اس کے ساتھ دست درازی کی اور اس کی ایک فحش ویڈیو بھی بنائی۔بدایوں ضلع کی رہنے والی مذکورہ خاتون نے گزشتہ 2 ستمبر کو سب انسپکٹر کے خلاف دست درازی کا مقدمہ درج کیا تھا ۔

Leave a comment