سکھ لڑکی کا جبری مذہب تبدیل کرکے نکاح پڑھایاگیا

چندی گڑھ،30 اگست ( یواین آئی) پنجاب کے وزیر اعلی کیپٹن امریندر سنگھ نے پاکستان کے ننکانہ صاحب میں ایک سکھ لڑکی کا اغوا کر کے اس کا جبری مذہب تبدیل کراکر اس کا نکاح کرنے کے واقعہ پر سخت رد عمل کا اظہار کرتے ہوئےپاکستانی وزیر اعظم عمران خان سے اس معاملے کے قصورواروں کے خلاف سخت کارروائی کرنے کی اپیل کی ہے ۔ کیپٹن سنگھ نے جمعہ کو ٹویٹ کر کہا’’پاکستان کے ننکانہ صاحب میں ایک سکھ لڑکی کے اغوا اور اسلام میں تبدیلی مذہب پر مجبور کرنے کا حیرت انگیز واقعہ سامنے آیا ہے ۔ پاکستان کے وزیر اعظم عمران خان سے قصورواروں کے خلاف سخت کارروائی کرنے کی اپیل کرتا ہوں ۔وزیر خارجہ ڈاکٹر ایس جے شنكر سے بھی درخواست ہے کہ وہ اپنے ہم منصب پاکستانی وزیر خارجہ کے ساتھ اس مسئلے کو جلد از جلد اٹھائیں۔ واضح ر ہے کہ ہندوستان اور پاکستان کے درمیان بڑھتی ہوئی کشیدگی کے درمیان سکھ قوم کے بانی گرو نانک دیو کی جائے پیدائش ننکانہ صاحب (پاکستان ) میں واقع گرودوارہ تمبو صاحب میں گرنتھی کی بیٹی کو زبردستی اسلام میں تبدیلی مذہب کر انے اور پھر اس کی شادی محمد احسان نام کے شخص سے کرانے کا معاملہ سامنے آیا ہے ۔ یہ واقعہ دو دن پرانا ہے جو اب جا کر سامنے آیا ہے ۔ کیپٹن سنگھ نے اپنے ٹویٹ کے ساتھ ایک ویڈیو بھی پوسٹ کیا ہے جس میں متاثرہ کا بھائی اپنے اہل خانہ کے ساتھ پورے واقعہ کے بارے میں بتا رہا ہے ۔

اپنی رائے یہاں لکھیں

Discover more from ورق تازہ

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading