
نئی دہلی ، 7 اگست ( یواین آئی ) بہار پولیس نے اداکار سوشانت سنگھ راجپوت کی مبینہ خودکشی کے معاملے میں سپریم کورٹ میں دائر حلف نامے میں کہا کہ کلیدی ملزمہ ریا چکرورتی اور اس کے اہل خانہ کے افراد کا اداکار کے ساتھ جڑنے کا واحد مقصد اس کی جائیداد ہڑ پنا تھا۔
پولیس نے جمعہ کو عدالت عظمی میں دائر حلف نامے میں یہ بھی کہا کہ بعد میں ریا اور اس کے اہل خانہ نے سوشانت کی ذہنی بیماری کی غلط کہانی گھڑی ۔ بیان حلفی بہار پولیس کے سینئر سپرنٹنڈنٹ کی جانب سے پیش کیا ۔ اس میں کہا گیا ہے کہ سوشانت کو ریا اپنے گھر لے گئی تھی اوروہیں اداکار کو زیادہ مقدار میں ادویات دینا شروع کی گئی ۔سوشانت کے والد کے کے سنگھ نے ریا پر یہ الزامات عائد کئے ہیں۔