سلوڑ کے رکن اسمبلی عبدالستار کی شیوسینا میں شمولیت کی قیاس آرائیاں

ممبئی ۔ 26 جون۔ مہاراشٹرا میں کانگریس سے خارج شدہ رکن اسمبلی عبدالستار نے چہارشنبہ کو یہاں شیوسینا کے سربراہ ادھو ٹھاکرے سے ملاقات کی جس کے ساتھ ہی شیوسینا نے ان کی شمولیت کی قیاس آرائیوں کو تقویت مل رہی ہے۔ عبدالستار جو ضلع اورنگ آباد کے حلقہ سلور کی نمائندگی کرتے ہیں، ادھو ٹھاکرے سے ان کی رہائش گاہ پر تقریباً نصف گھنٹہ تک بات چیت کی۔ بعدازاں انہوں نے ”خیرسگالی“ ملاقات قرار دیا۔ انہوں نے کہا کہ ”شیوسینا میں شمولیت کے بارے میں کوئی بات نہیں کی گئی۔ فی الحال میں ایک آزاد لیڈر ہوں اور اب کسی بھی پارٹی کے کوئی بھی لیڈر سے ملاقات کیلئے آزاد ہوں“۔ انہوں نے کہا کہ ”وہ کسی نہ کسی دوسری جماعت میں“ شامل ہوں گے اور اگر کام نہیں گے اور اس سے کام نہیں چلا تو آزاد امیدوار کی حیثیت سے اسمبلی انتخابات میں حصہ لیں گے۔ مہاراشٹرا اسمبلی کے انتخابات ستمبر ۔ اکٹوبر میں منعقد شدنی ہیں۔ کانگریس سے خارج شدہ عبدالستار لوک سبھا انتخابات کے دوران مخالف پارٹی سرگرمیوں میں ملوث پائے گئے تھے۔ عبدالستار جو حلقہ لوک سبھا جالنہ اور اورنگ آباد میں کانگریس کے امیدواروں کے انتخاب کے مسئلہ پر پارٹی قیادت سے ناخوش تھے۔ اورنگ آباد سے بحیثیت آزاد امیدوار مقابلہ کرنے والے ہرش وردھن جادھو کی تائید کا اعلان کیا تھا۔ حلقہ اورنگ آباد سے کانگریس کو بری طرح شکست ہوئی تھی اور وہ چوتھے مقام پر رہی اور فاتح امیدوار نے شیوسینا ۔ بی جے پی اتحاد کے امیدوار کو زائد از 4700 ووٹوں سے شکست دی۔

Discover more from ورق تازہ

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading