سعودی عرب میں پاسپورٹ کی معلومات تبدیل کرنے پر جرمانہ

جدہ : 25 ،جولائی (ایجنسیز)سعودی عرب کے جنرل ڈاریکٹوریٹ پاسپورٹ نے کہا ہے کہ پاسپورٹ میں موجود معلومات کوحذف کرنے یا تبدیل کرنے، یا جان بوجھ کرتباہ کرنے، مسخ کرنے یا تصویر میں تبدیلی کا عمل قابل سزا جرم ہے۔ پاسپورٹ کی معلومات تبدیل کرنے والے کو ایک لاکھ ریال اور پانچ سال تک بیرون ملک سفر پرپابندی کی سزا دی جائے گی۔

پاسپورٹ ڈایکٹوریٹ کا کہنا ہے کہ پاسپورٹ کو نقصان پہنچانے سے بچانے کے لیے اسے محفوظ جگہوں پر رکھنے اور اس کے غلط استعمال سےبچنے کی اہمیت پر زور دیا ہے۔اس کے ساتھ ساتھ بیان میں کہا گیا ہے کہ شہری اپنے پاسپورٹ کی تیاری کے دوران درست معلومات فراہم کریں اور غلط معلومات کے اندراج سے بچیں۔

Discover more from ورق تازہ

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading