سعـودی عرب : رشـتـہ دار کا معذور بچے پر بہیمـانـہ تشـدد، ویڈیو وائرل ہونـے پر غم و غصہ

العربیہ ڈاٹ نیٹ – نادیہ الفواز. مکہ المکرمہ پولیس نے اعلان کیا کہ طائف گورنری میں ایک بچے کو اس کے ایک رشتہ دار نے تشدد کا نشانہ بنایا ہے۔ ویڈیو وائرل ہونے پر لوگوں میں غم و غصہ پھیل گیا۔

سعودی عرب کے مقدس دارالحکومت کی پولیس کے ترجمان نے بتایا کہ سوشل میڈیا پر معذور بچے پر تشدد کی ویڈیو وائرل ہوئی۔ اس پر طائف پولیس سے رابطہ کرکے دونوں فریقوں کو طلب کیا گیا

ترجمان نے مزید کہا کہ تحقیقات سے معلوم ہوا کہ کلپ ایک سال پہلے کا ہے۔ سکیورٹی حکام نے اس وقت واقعہ کی رپورٹ پیش نہیں کی تھی۔ واقعہ کو مجاز اتھارٹی کے سپرد کردیا گیا تھا۔

کلپ میں ایک معذور بچے کو ایک شخص کی جانب سے تشدد کا نشانہ بناتے ہوئے دکھایا گیا تھا۔ کلپ کے ساتھ گردش کرنے والی معلومات سے پتہ چلتا ہے کہ یہ واقعہ طائف میں پیش آیا۔ ایک ٹوئٹر اکاؤنٹ پر ٹویٹ کی گئی تھی جس میں کہا گیا کہ میری خواہش ہے کہ آپ اس معاملے کو دیکھیں، اور اس کیس کو حل کرنا شروع کریں۔ متعلقہ مرکز نے ایک ٹویٹ میں یہ کہتے ہوئے جواب دیا کہ کوآرڈینیشن جاری ہے۔ ضروری اقدامات کیلئے متعلقہ حکام سے رابطہ کیا جارہا ہے۔

Discover more from ورق تازہ

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading