سسر کےخلاف بہوکی چھیڑ چھاڑ کی شکایت » غصہ میں پوتے کوقتل کرنے کی کوشش

ناندیڑ:9مئی( ورق تازہ نیوز)شہر کے آنند نگر میںبہو نے اپنے ہی سسر کے خلاف چھیڑ چھاڑ کی شکایت پولس اسٹیشن میںدرج کروائی تھی جس کے بعد غصہ کے عالم میں سسر نے اٹھارہ سالہ نوجوان کاگلا گھونٹ کرجان سے مارنے کی کوشش کی ۔ ائیرپورٹ پولس اسٹیشن میں مقدمہ درج کیاگیاہے ۔فریادی 37سالہ خاتون نے شکایت درج کروائی کہ آنند نگر کے بھوویکاس بینک کالونی میں انکا مکان ہے ۔انھوںنے اپنے سسرکے خلاف ہی چھیڑ چھاڑ کی شکایت پولس میں درج کروائی تھی ۔

جس کی وجہہ سے انکا سسر کافی برہم تھااور اسی بات پر 7 مئی کوصبح ساڑھے نو بجے گھرمیں سسرنے بہو سے کہا کہ ”تو نے میرے خلاف پولس اسٹیشن میںچھیڑ چھاڑ کی شکایت کیوں درج کروائی ہے“اسی بات پر اپنے 18سالہ پوتے نتیانندکاگلاگھونٹ کر جان سے مارنے کی کوشش کی ۔جب فریادی خاتون نے سسرکو روکنے کی کوشش تواسے جوتے سے مارا ۔اس واقعہ کے بعد فریادی خاتون نے اپنے سسر کے خلاف پوتے کو جان سے مارنے کی کوشش کی دوسری شکایت درج کروائی ۔ پولس نے تعزیرات ہند کی دفعہ 307 ‘323‘ 506 کے تحت مقدمہ درج کردیا ہے ۔

اپنی رائے یہاں لکھیں

Discover more from ورق تازہ

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading