کولمبو، 26 اپریل (ایجنسیز) سری لنکائی حکومت نے ایسٹر کے دن ہوئے بم دھماکوں میں مرنے والوں کی تعداد میں تبدیلی کی ہے اور مرنے والوں کی تعداد 100 سے زیادہ کم کردی ہے۔
سی این این کے مطابق سری لنکا کے وزارت صحت نے جمعرات کو ایک بیان جاری کرکے کہا کہ بم دھماکوں میں مرنے والوں کی تعداد 290 تھی، 359 نہیں جیسا کہ میڈیا رپورٹوں میں بتایا جارہا تھا۔
کولمبو پولس کے ترجمان نے منگل کو سی این این کو بتایا تھا کہ مرنے والوں کی تعداد بڑھ کر 359 ہوگئی ہے۔
وزارت صحت نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ ’’دھماکہ اس قدر طاقتور تھا کہ کچھ لاشوں کی صورت حال بہت بری تھی اور ممکن ہے کہ کچھ لاشیں پوری طرح تباہ ہوگئی ہوں اور ان کے کئی ٹکرہوگئے ہوں۔ ایسے میں مرنے والوں کی شناخت کرپانا کافی مشکل ہے۔
واضح رہے کہ سری لنکا کی راجدھانی کولمبو اور مشرقی شہری بٹی کالوو میں گزشتہ اتوار کو خود کش حملہ آوروں نے ہوٹلوں اور گرجاگھروں کو نشانہ بنایا تھا۔ ان دھماکوں میں 500 سے زیادہ لوگ زخمی بھی ہوئے تھے۔ ان دھماکے میں مرنے والوں میں زیادہ تر لوگ سری لنکائی شہری تھے۔ حالانکہ مرنے والوں میں کئی غیر ملکی شہری بھی تھے۔ مجموعی طور سے 9 بم دھماکے ہوئے تھے۔ پولس نے اس سلسلے میں کئی لوگوں کو حراست میں لیا ہے۔اسلامک اسٹیٹ نے اس حملے کی ذمہ داری قبول کی ہے۔