’سبزیاں ہندو ہوئیں، بکرا مسلماں ہو گیا‘، محمد زبیر کی گرفتاری پر مہوا موئترا کا ٹوئٹ

ایک خاص مذہب کے جذبات مجروح کرنے کے الزام میں دہلی پولیس کے ذریعہ پیر کے روز گرفتار آلٹ نیوز کے شریک بانی محمد زبیر کی حمایت میں اپوزیشن کے کئی لیڈران کا بیان سامنے آ چکا ہے۔ ترنمول کانگریس کی رکن پارلیمنٹ مہوا موئترا نے بھی اس تعلق سے مرکزی حکومت اور دہلی پولیس کی کارروائی پر سوال اٹھایا ہے۔
مہوا موئترا نے محمد زبیر کو ’فیکٹ چیکر‘ بتاتے ہوئے کہا ہے کہ ان کی گرفتاری افسوسناک ہے۔ انھوں نے ایک ٹوئٹ میں لکھا ہے کہ زبیر ایک فیکٹ چیکر ہیں اور جمہوریت کا اہم حصہ غلط خبروں کو ختم کرنا ہوتا ہے۔ وہ نہ تو لیڈر ہیں اور نہ ہی خطیب۔ پھر بھی صرف اپوزیشن کے لیڈر ہی ان کے دفاع میں کیوں آگے آ رہے ہیں؟‘‘

زبیر کی گرفتاری پر اپنا شدید رد عمل ظاہر کرتے ہوئے موئترا نے ایک شعر بھی لکھا ہے۔ وہ شعر اس طرح ہے ’’نفرتوں کی جنگ میں دیکھو تو کیا کیا کھو گیا، سبزیاں ہندو ہوئیں بکرا مسلماں ہو گیا.

اپنی رائے یہاں لکھیں

Discover more from ورق تازہ

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading