سانگلی مہاراشٹر میں کشتی کے پلٹنے سے 14 افراد ڈوب گئے،جبکہ مرنے والوں کی تعداد16سے تجاوز

ممبئی 8اگست(یواین آئی)مہاراشٹر کے کولہاپور، سانگلی ،ستارہ، اضلاع میں ابھی تک 16 افراد کی فوت ہونے کی اطلاعات موصول ہوئی ہیں، سیلاب سے متاثرہ تقریباً دیڑھ لاکھ افراد کو محفوظ مقامات پر منتقل کیا جا چکا ہے۔اس درمیان سیلاب متاثرین کو لے جانے والی بوٹ کے پلٹنے سے اس میں سوار 14افراد کے ہلاک ہونے کی دردناک خبر موصول ہوئی ہے۔ سانگلی ضلع کے ہلوس تعلقہ کے برہمنہال گاو ¿ں میں یہ حادثہ پیش آیا ہے۔موصولہ اطلاعات کے مطابق برہمنہال یہاں سیلاب میں پھنسے 30 افراد کو باہر نکالتے وقت بوٹ کے پلٹ جانے سے یہ حادثہ رونما ہوا ہے۔ ان میں سے 14 افراد کی نعشیں مل گئی ہیں، جبکہ مزید 16لوگوں کی تلاش شدت سے جاری ہے۔واضح رہے کہ یہ کام این ڈی آر ایف کی جانب سے نہیں بلکہ مقامی نوجوان کررہے ہیں.۔گرام پنچایت کی بوٹ سے بچانے کا کام جاری ہے مگر جان بچانے والی جکیٹ کی عدم موجودگی کے سبب لوگوں کو اپنی جان سے ہاتھ دھونا پڑا ہے۔مسلسل تین روز سے جاری شدید بارش کے سبب کرشنا ندی خطرے سے اوپر بہہ رہی ہے،بدھ کے روز شام تک سانگلی میونسپل کارپوریشن کے احاطہ تک پہنچ گیا تھا۔گزشتہ روز سے کرشنا، کوینا ندیوں کے پانی نے اپنی چپٹ میں لے لیا ہے، جس میں ہزاروں مکانات، جانور پھنس گئے ہیں۔شہر وں میںگھروں، دکانوں، مندروں میں پانی گھس گیا ہے، سانگلی کے ساتھ ہی ضلع کے والوا، میرج، پلوس اور شیرالہ تعلقہ جات کے ندی کنارے آباد گاو ¿ں بھی سیلاب سے بری طرح متاثر ہوئے ہیں۔ریاستی وزیر اعلی دیویندر فرڈنویس نے متاثرہ علاقوںکے دورے کا منصوبہ بنایا ہے ، اس دوران اطلاع ملی ہے کہ ریاستی وزیر اعلی سیلاب سے متاثرہ علاقوں کا دورہ کرنے والے ہیں، وہ اپنے دورے میں کولہاپور، میرج،سانگلی وغیرہ بھی جائیں گے

اپنی رائے یہاں لکھیں

Discover more from ورق تازہ

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading