ممبرا کلوا سے رکن اسمبلی و سابق کابینی وزیر ڈاکٹر جتیندر اوہاڈ کو راشٹروادی کانگریس پارٹی کی نیشنل کمیٹی میں اہم ذمہ داری دیتے ہوئے انھیں قومی جنرل سیکریٹری کے عہدہ پر فائز کیا گیا ہے ساتھ ہی انھیں بہار، چھتیس گڑھ ، مدھیہ پردیس اور جموں کشمیر کا انچارج بھی بنایا گیا ہے۔ اس کے علاوہ اوہاڈ کو لیبر
ڈپارٹمنٹ ،ایس سی ، ایس ٹی ، او بی سی ڈپارٹمنٹ ، کوپرآئیٹو اور گراہک ڈپارٹمنٹ کی بھی ذمہ داریاں سونپی گئی ہیں۔ جتیندر اوہاڈ کو پارٹی کی ان اہم ذمہ داریوں سے نوازے جانے پر ممبرا کلوا این سی پی کے صدر شمیم خان نے انھیں شال و گلدستہ پیش کر تے ہوئے مبارکباد پیش کی ہے اور کہا کہ ان کے اس
ذمہ داری پر جانے سے ممبرا کلوا اور تھانے میں پارٹی کو مزید مضبوطی ملے گی اور اس کا آئندہ انتخاب میں مزید مثبت اثر ہوگا۔