Delhi: Former Union Minister and Senior BJP leader Arun Jaitley passes away at AIIMS. pic.twitter.com/pmr4xiyqYV
— ANI (@ANI) August 24, 2019
زندگی اور موت کی جنگ میں ہار گئے ارون جیٹلی، دنیائے فانی کو کہا الوداع
یہ بھی پڑھیں
ارون جیٹلی کے سیاسی کیرئیر پر ایک نظر
بالآخر سابق مرکزی وزیر مالیات ارون جیٹلی نے ہمیشہ کے لیے آنکھیں موند لیں۔ گزشتہ کئی دنوں سے ایمس میں زندگی اور موت کی جنگ لڑ رہے بی جے پی کے مشہور و معروف لیڈر ارون جیٹلی نے ایمس اسپتال میں 12 بج کر 7 منٹ پر آخری سانس لی۔ ان کے انتقال کی خبر سے ان کے اہل خانہ و شیدائیوں مین غم و اندوہ کی لہر پھیل گئی ہے۔ جیٹلی کے انتقال کی خبر پھیلنے کے بعد سیاسی و سماجی لیڈروں کے ذریعہ تعزیت کا سلسلہ بھی شروع ہو گیا ہے