بھیونڈی میں عمارت منہدم 2 ہلاک

بھیونڈی۔(ایجنسیز)ممبئی سے متصل بھیونڈی علاقے میں دیر رات 4 منزلہ عمارت منہدم ہوگئی۔ اطلاع ملنے پر پہنچی پولیس اور راحت وبچاؤ کی ٹیم نے ریسکیو آپریشن شروع کر دیا جس کے بعد اب تک چھ افراد کو محفوظ طور پر باہر نکال لیا گیا ہے۔ اس حادثے میں دو افراد کی موت ہوگئی ہے۔ دونوں کی لاشوں کو باہر نکال لیا گیا ہے۔ بتایا جارہا ہے کہ عمارت کے ملبے میں اور بھی بہت سے لوگ پھنسے ہوئے ہو سکتے ہیں۔ ریسکیو ٹیم کو خدشہ ہے کہ اس میں ابھی پانچ لوگ پھنسے ہو سکتے ہیں۔ اطلاعات کے مطابق یہ عمارت 8 سال قبل تعمیر کی گئی تھی۔ بتایا جاتا ہے کہ اس عمارت کی تعمیر غیر قانونی ہے

اپنی رائے یہاں لکھیں

Discover more from ورق تازہ

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading