سابقہ ایم ایل اے نہال احمد کے جواں سال فرزندبلند اقبال کاانتقال

مالیگاوں:16ستمبر۔(ورق تازہ نیوز)یہ خبر باعث رنج و غم ہے کہ مالیگاوں (ضلع ناسک ) کے سابقہ ایم ایل اے جناب نہال احمد (مرحوم ) کے فرزند و جنتادل سیکولر کے صدرجناب بلند اقبال آج 16 ستمبر کو اس دار فانی سے کوچ کر گئے ہیں. انا للہ وانا الیہ راجعون ۔اللہ پاک مرحوم کی بال بال مغفرت فرمائے، سیات کو حسنات سے مبدل فرمائے، جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے، لواحقین کو صبر جمیل عطا فرمائے آمین.

بلند اقبال کی تدفین 17 ستمبر کوصبح گیارہ بجے بڑا قبرستان مالیگاوں میں ہوگی ۔مالیگاوں کے ا س جواں سال قائد کی موت پر خطیب ملت مفتی محمد اسماعیل قاسمی صاحب ‘ الحاج عبدالعزیز مقادم(چیئرمن تعمیری محاذ) ‘ صدر و اراکین و پارلیمینٹری بورڈ تعمیری محاذ ‘ ادارہ الامین اسپورٹس اسلامپورہ ‘ فدائین خطیب ملت واٹس اپ گروپ ‘ محبان قائد ملت واٹس اپ گروپ و اہلیان مالیگاوں نے غم و افسوس کااظہار کرتے ہوئے دعاکی ہے کہ اللہ تعالیٰ بُلند اقبال کو اپنے قرب و جوار میں اعلیٰ مقام عطاءفرمائے اورلواحقین کو صبرجمیل دے ۔آمین۔

اپنی رائے یہاں لکھیں

Discover more from ورق تازہ

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading