زرعی بل کے خلاف مظاہرہ، انڈیا گیٹ کے قریب ٹریکٹر کو مظاہرین نے لگائی آگ

دہلی: زراعت سے متعلق اقدامات کے خلاف مظاہرین نے پیر کی صبح راجدھانی کے انڈیا گیٹ کے قریب ٹریکٹر کو آگ لگا دی۔ ایک پولیس افسر کے مطابق انڈیا گیٹ کے قریب تقریباً 15 سے 20 افراد جمع تھے۔

اس دوران لوگوں نے مظاہرہ کیا اور نعرے لگائے اور ایک ٹریکٹر کو آگ لگا دی، جس پر فوراً ہی قابو پالیا گیا ہے اور ٹریکٹر کو بھی موقع سے ہٹا دیا گیا۔ اس واقعہ میں شامل افراد کی شناخت کی جا رہی ہے۔ مظاہرین نے ایک پرانے ٹریکٹر کو ایک گاڑی میں لاد کر انڈیا گیٹ کے قریب اتارا اور اسے آگ لگا دی۔ اس دوران مظاہرین نے ’جئے جوان جئے کسان‘ کے نعرے لگائے۔ اس کے علاوہ کانگریس کی اعلی قیادت کی حمایت میں بھی نعرے بھی لگائے۔تصویر قومی آواز/ وپن

Discover more from ورق تازہ

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading