ریٹائرڈصحافیوں کو ہر ماہ 20 ہزار روپئے اعزازی رقم دینے کے فیصلہ پرجلد عمل آوری

ممبئی:7دسمبر ( ورقِ تازہ نیوز) آچاریہ بال شاستری جامبھیکر صحافی اعزاز اسکیم کے ضوابط میں نرمی کرنے کا فیصلہ اور ماہانہ 20 ہزار روپئے اعزاز فنڈ دینے کے سرکاری فیصلے پر آئندہ ہفتے عملدرآمد کیا جائے گا، یہ اعلان ریاست کے وزیراعلیٰ دیویندر فڈنویس نے کیا ہے۔وزیراعلیٰ کا عہدہ سنبھالنے کے بعد روایت کے مطابق دیویندر فڈنویس نے وزارت میں صحافیوں کے ہال میں آ کر پریس کانفرنس سے خطاب کیا۔ اس موقع پر وزارت اور قانون ساز اسمبلی رپورٹرز یونین کی جانب سے وزیراعلیٰ دیویندر فڈنویس کا صدر پرمود ڈوئی پھوڑے کے ہاتھوں شال پوشی کے ذریعے اعزاز کیا گیا۔

اسی وقت وزیراعلیٰ نے اس فیصلے کا اعلان کیا۔اس موقع پر اظہارِ خیال کرتے ہوئے یونین کے صدر پرمود ڈوئی پھوڑے نے خاص طور پر اس مسئلے کو اجاگر کیا۔ سابق وزیراعلیٰ ایکناتھ شندے نے 9 مئی 2023 ءکو سہیادری گیسٹ ہاو¿س میں یونین کے اعزازی تقریب میں اعزاز فنڈ میں اضافے کا اعلان کیا تھا۔ مارچ 2024 ءمیں لوک سبھا انتخابات کے ضابطہ اخلاق کے نفاذ سے قبل ریاستی حکومت نے ریٹائرڈ صحافیوں کو دیے جانے والے اعزاز فنڈ کو 11 ہزار روپئے سے بڑھا کر 20 ہزار روپئے کرنے کا جی آر جاری کیا تھا۔ تاہم اس پر اب تک عملدرآمد نہیں کیا گیا، جس کی نشاندہی صدر ڈوئی پھوڑے نے کی۔ڈوئی پھوڑے نے مہاوکاس اگھاڑی حکومت کے خواتین کے احترام کی مثال دیتے ہوئے مطالبہ کیا کہ بزرگ صحافیوں کو بھی اسی طرح کا احترام اور راحت فراہم کیا جائے۔

وزیراعلیٰ دیویندر فڈنویس نے اس موقع پر اعلان کیا کہ آچاریہ بال شاستری جامبھیکر اعزاز اسکیم کے ضوابط میں نرمی کرنے اور ماہانہ 20 ہزار روپئے اعزاز فنڈ دینے سے متعلق سرکاری فیصلے پر آئندہ ہفتے کارروائی کی جائے گی۔ وزیراعلیٰ کے اس اعلان سے ریاست کے بزرگ صحافیوں کو فائدہ پہنچے گا۔اعزاز فنڈ کو 11 ہزار سے بڑھا کر 20 ہزار روپئے کرنے اور جی آر کے نفاذ کے لیے وزارت اور قانون ساز اسمبلی رپورٹرز یونین نے مستقل طور پر کوشش کی تھی، جو بالآخر کامیاب ہوئیں۔

اس موقع پر یونین کے جنرل سیکرٹری پروین پُرے، خزانچی ونود یادو، ایگزیکٹو ممبران کھنڈوراج گائیکواڑ، بھگوان پرب، الوک دیش پانڈے، منوج موگھے سمیت کئی صحافی بڑی تعداد میں موجود تھے۔

Discover more from ورق تازہ

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading