ریاستی اقلیتی کمیشن کے چیئرمین نے ناسک کا خصوصی دورہ کیا

اقلیتوں کو اسکیموں سے دور رکھنے پر آفیسران کی کھنچائی کی، اساتذہ تنظیم نے مکتوب دیا

ناسک(عامر ایوبی) اقلیتوں کے مختلف مسائل ان کے حل کرنے کے مقصد کے تحت ہم نے 20اضلاع کا دورہ کیا۔مگر افسوس اقلیتی سماج کے لئے حکومت کی جانب سے جاری اسکیموں پر ناسک ضلع میں آفیسران کوتاہی برت رہیں ہیں۔ عمل آوری میں ناسک سب سے پیچھے ہیں۔اسطرح کا اظہار

ریاستی حکومت کے مایناریٹی کمیشن چیرمن حاجی شیخ عرفات نے ناسک کا خصوصی دورہ کرتے ہوئے اعلی آفیسران سے مختلف اسکیموں کی عمل آوری پر تفصیلی معلومات طلب کی اور مختلف احکامات جاری کیے،اقلیتی بالخصوص اردو میڈیم طلبا،اسکولوں،اساتذہ کے مختلف مسائل کی یکسوئی کے لئے اکھل بھارتیہ اردو شکشک سنگھ شاخ ہائی اسکول ضلع ناسک ہیڈ ماسٹر کے وفد نے ریاستی مایناریٹی کمیشن چیرمین حاجی شیخ عرفات سے ملاقات کرتے ہوئے ، مختلف مسائل پر گفتگو کرتے ہوئے میمورنڈم دیا۔

اقلیتی مدارس کو 2لاکھ گرانٹ،اسکولوں کو گرانٹ،شالارتھ آے ڈی،اپرول اور اقلیتیوں کی جاری اسکالر شپ کے مسایل،نان گرانٹ اسکولوں کو گرانٹ، ،ساتواں پے کمیشن،ہائی اسکول، پرایمری و ہائی اسکول اساتذہ کو بی ایل او کام سے نجات،پرائیویٹ پرائمری سے کالج تک مدارس کو گرانٹ و دیگر سہولیات کی فراہمی، MSCITکے مسائل، دو سے زائد بچوں پر مسائل،مفت یونیفارم، اردو اساتذہ کی ناظر تعلیمات، کیندر پرمکھ،گریجویٹ ٹیچر، صدر مدرس،پروموشن، تقرری، ٹیچر بھرتی، اقلیتی طلباء کو حکومتی اسکالرشپ کے مسائل، و دیگر اہم مسائل و موضوعات پر مطالباتی میمورنڈم دیا گیا۔وفد میں اکھل بھارتیہ اردو شکشک سنگھ کے بانی و ریاستی جنرل سکریٹری ساجد نثار احمد، ضلع صدر نعیم شاہین،ضلعی سکریٹری لیاقت شیداء،نایب صدر رفیق احمد محمد ایوب، مشیر خاص ریس احمد شامل تھے۔

Leave a comment