سماجی اتحاد سے ہی ملک کی ترقی ممکن: کمال ہاشم

مالیگاؤں(عامر ایوبی/پریس ریلیز) ہندوستان میں ذات برادری کے امتیاز اور تعصب کی وجہ سے انگریزوں نے ہمارے نقاق کا فائدہ اٹھا کر ملک کو اپنا غلام بنالیا تھا۔ نااتفاقی وہ زہر ہے جو دھیرے دھیرے سماج اور ملک کو کھوکھلا کررہا ہے۔ اتحاد میں طاقت ہے۔ اتحاد میں برکت ہے۔ آج بھی ملک کئی طرح کے امتیازات سے جوجھ رہا ہے۔ ہندو مسلم دلت ہندو شعیہ سنی امیر غریب اونچی ذات نیچی ذات اور ان سب سے بڑھ کر علاقائی تعصب ان تمام باتوں سے اب عوام کو آگر بڑھ کر سبھی سے اتفاق کرکے اپنی اپنے سماج کی اور اپنے ملک کی ترقی کیلئے پہل کرنے کی ضرورت ہے۔ دوسروں سے نفاق رکھ کر ہم اپنی انرجی کیوں ضائع کریں۔

کیوں نہ ہم ایک دوسرے سے اتفاق کرکے اپنے رشتوں کو مضبوط کریں اور زندگی کو محفوظ اور مستحکم بنائیں۔ شہریان کو بھی چاہئے کہ مسلمانوں کی عالمی بقاء کیلئے ہم اپنے مسلکی امتیازات کو ختم کرکے اپنے آپ کو مضبوط اور صالح بنائیں۔ اپنی آپسی رنجش کی وجہ سے آنے والی نسلوں میں بھی نااتفاقی کا عنصر پروان چڑھے گا۔ آؤ اس ناسور کو ختم کریں اور آپسی اتحاد اور بھائی چارے کا عہد کریں۔ خوشحال مضبوط اور محفوظ زندگی کیلئے متفق سماج کیلئے یہی اپیل شہریان سے انجینئر کمال ہاشم قاسمی نے کی ہے۔

اپنی رائے یہاں لکھیں

Discover more from ورق تازہ

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading