رمضان میں ووٹنگ پر ابوعاصم اعظمی اور عام آدمی پارٹی نے سوال اُٹھائے

ممبئی:11مارچ(ایجنسیز)الیکشن کمیشن کی طرف سے جاری کی گئی ووٹنگ کی تاریخوںپراب عام آدمی پارٹی کے راجیہ سبھا ممبرپارلیمنٹ سنجے سنگھ نے بھی سوال اٹھائے ہیں۔ سنجے سنگھ نے ٹوئٹ کرکے رمضان کے مہینے میں الیکشن کرانے پراعتراض ظاہرکیا۔

 

انہوں نے کہا ‘الیکشن کمیشن ووٹنگ میں حصہ لینے کی اپیل کے نام پرکروڑوں روپئے خرچ کررہا ہے، لیکن دوسری طرف تین فیزکا الیکشن پاک رمضان کے مہینے میں رکھ کرمسلم رائے دہندگان کی شراکت کو کم کرنے کا منصوبہ بنا دیا۔ تمام مذاہب کے تیوہاروں کا دھیان رکھوچیف الیکشن کمشنرصاحب’۔واضح رہے کہ اس سے قبل سماجوادی پارٹی کے ممبراسمبلی اورمہاراشٹرکے ریاستی صدرابوعاصم اعظمی نے کہا کہ مسلمان کے لئے روزہ رکھ کرووٹ کرنا تکلیف دہ ہے۔ رمضان میں ووٹ فیصد میں کمی آئے گی، جس کا فائدہ بی جے پی کوہوگا۔انہوں نے کہا کہ بی جے پی مسلمانوں سے ان کے رائے دہی کا حق چھیننا چاہتی ہے۔ مسلمان اس بار سیکولرپارٹیوں کوووٹ دینے کا من بناچکا ہے۔ رمضان میں آنے والے الیکشن کورمضان شروع ہونے سے پہلے کرالینا چاہئے۔

اپنی رائے یہاں لکھیں

Discover more from ورق تازہ

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading