نئی دہلی، 23 مئی (یو این آئی) کانگریس کے صدر راہل گاندھی کیرالہ کے وائناڑ لوک سبھا سیٹ سے دو لاکھ سے زیادہ ووٹوں سے آگے چل رہے ہیں جبکہ اترپردیش کی امیٹھی سیٹ سے وہ مرکزی وزیر اسمرتی ایرانی سے 4674 ووٹوں سے پیچھے چل رہے ہیں۔
اس بار دو لوک سبھا سیٹوں سے الیکشن لڑنے والے مسٹر گاندھی وائناڑ سیٹ پر ہندوستانی کمیونسٹ پارٹی کے امیدوار پی پی سنير سے 204533 ووٹوں سے آگے ہیں۔
امیٹھی سے رکن پارلیمنٹ مسٹر گاندھی حالانکہ اس روایتی سیٹ پر بھارتیہ جنتا پارٹی کے امیدوار اور مرکزی وزیراسمرتی ایرانی سے 4674 ووٹ سے پیچھے چل رہے ہیں۔