ممبئی23مئی لوک سبھا انتخابات کے سلسلہ میں سامنے آنے والے رحجانات سے واضح ہوگیا ہے کہ ملک کے دوسرے علاقوںکی طرح کانگریس اور این سی پی کو زبردست نقصان پہنچایا جبکہ عروس البلاد ممبئی کی سبھی چھ نشتس این ڈی اے کی جھولی میں جاتی نظرآرہی ہیں،لوک سبھا الیکشن میں ایک بھی امیدوارنہ کھڑا کرنے کے باوجود وزیراعظم نریندرمودی کواقتدار سے بے دخل کرنے کی مہم چلانے والے مہاراشٹر نونرمان سینا (ایم این ایس )سربراہ راج ٹھاکرے کی مذکورہ مہم ناکام نظرآرہی ہے۔کانگریس اور این سی پی اتحاد کوپرکاش امبیڈکر کی قیادت میں ونچت بہوجن اگاری (وی بی اے )نے زبردست نقصان پہنچایا اور مہاراشٹر کے دیہی علاقوںمیں ووٹوں کی تقسیم درج کی گئی ،اورنگ آباد سے اگاڑی اور مجلس اتحاد المسلمین کے امیدوار اور ایم آئی ایم کے امیدوار امتیاز جلیل شیوسینا امیدوار سے بھاری ووٹں سے آگے ہیں ۔
ملک میں اترپردیش کے بعد لوک سبھا کی 48نشستوں والی دوسری بڑی ریاست مہاراشٹر میں41حلقوں میں کامیابی کی طرف بڑھ رہی ہے اور کانگریس اور این سی پی کو صرف سات نشستیں مل رہی ہیں۔ ممبئی جیسے کاسموپولیٹن شہر میں بی جے پی ۔شیوسینا اتحاد نے ایک بار پھر چھ سیٹوں پرقبضہ کرلیا ،کیونکہ رحجان میں فی الحال ووٹوں کا اتنا فاصلہ ہے کہ این ڈی اے کی کامیابی یقینی نظرآرہی ہے۔
واضح رہے کہ عروس البلاد ممبئی کی چھ پارلیمانی نشستوں سمیت مہاراشٹر کی 48پارلیمانی نشستوں پر ہوئے انتخابات کے ووٹوں کی گنتی کا آغاز آج یہاں سخت حفاظتی بندوبست میں صبح8 بجے سے عمل میں آیا۔
ممبئی میں چھ نشستوں کی گنتی کے تین مراکز بنائے گئے ہیں جس میں این ایس ای گراونڈ،گورے گاﺅں ، وکھرولی ادیانچل اسکول اور سیوڑی کے ویئر ہاوس شامل ہیں۔
ممبئی پولس نے حفاظتی انتظامات کیلئے1500 سے زائد سی آر پی ایف سمیت ریاستی و مرکزی پولس کے اسلحہ بردار جوانوں کو تعینات کیا ہے۔
ٹرافک کے نظام کیلئے علاحدہ انتظامات بھی کئے گئے ہیں۔
ای وی ایم مشینوں پر ہونے والی گنتی کا آغاز عمل میں آچکا ہے لیکن اب تک کوئی ناخوشگوار واقع کی اطلاع موصول نہیں ہوئی ہے۔
یو این آئی ۔ اے اے اے ۔ ر ب ۔