رام گڑھ اسمبلی سیٹ پر کانگریس کی صوفیہ زبیر خان کامیاب

الور ۔31۔جنوری ۔راجستھان کے ضلع الورکی رام گڑھ اسمبلی سیٹ پر 28 جنوری کو ہوئے الیکشن کے نتائج کا جمعرات کو اعلان کر دیا گیا۔ ووٹوں کی گنتی کے بعد کانگریس کی صوفیہ زبیر خان کو 12,228 ووٹوں سے فاتح قرار دیا گیا۔ صوفیہ خان نے بی جے پی کے سکھونت سنگھ کو شکست دی ہے۔ تیسرے نمبر پر بی ایس پی کے جگت سنگھ رہے۔صوفیہ خان کو کل 83،311 ووٹ ملے، جبکہ بی جے پی امیدوار سکھونت سنگھ کو 71،083 ووٹ ملے۔ وہیں، بی ایس پی کے امیدوار جگت سنگھ نے 24،856 ووٹ حاصل کئے۔ رام گڑھ اسمبلی الیکشن کے لئے ووٹوں کی گنتی آج صبح 8 بجے بابو شوبھارام سرکاری آرٹس کالج میں سخت سیکورٹی کے درمیان شروع ہوئی تھی۔جو 17 مرحلہ میں مکمل ہوئی ۔صوفیہ کی جیت کے ساتھ ہی راجستھان میں کانگریس ارکان اسمبلی کی تعداد 100 ہو گئی ہے۔ صوفیہ خان 12,228 ووٹوں سے جیتیں۔ریاستوں کی مجموعی 200 اسمبلی نشستوں کی 199 سیٹوں پر 7 دسمبر کو انتخابات ہوئے تھے اور 11 دسمبر کو نتائج کا اعلان ہوا تھا۔ ان میں سے 99 سیٹیں کانگریس نے جیتی تھیں جبکہ بی جے پی کو 73 سیٹیں ملی تھیں۔ الور کے رام گڑھ اسمبلی حلقے میں بی ایس پی کے امیدوار کی موت کے بعد یہاں الیکشن ملتوی کردیا گیا تھا۔بعد میں بی ایس پی نے یہاں سے سابق وزیر خارجہ نٹور سنگھ کے بیٹے جگت سنگھ کو کھڑا کیا ۔ رام گڑھ میں 2 لاکھ 35 ہزار 625 ووٹر ہیں۔ ان میں سے ایک لاکھ 10 ہزار 497 خاتون ووٹر اور ایک لاکھ 46 ہزار 613 مرد ووٹر ہیں۔

اپنی رائے یہاں لکھیں

Discover more from ورق تازہ

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading