مریضوں کو فائدہ پہنچانا بھی ہماری ذمہ داری ہے ۔راشٹروادی صدر خالد گڈو
بھیونڈی (شارف انصاری):- شہر بھیونڈی تھانہ ضلع کا ایسا علاقہ ہے جو فی الوقت مختلف قسم کی بیمارییوں کی آماجگاہ بن چکا ہے ۔سڑک کے جان لیوا کھڈے کے سبب جہاں لوگ کمر درداور مختلف قسم کے امراض میں مبتلا ہورہے ہیں ،پاورلوم انڈسٹری کے سبب مزدور اور تمام شہری سانس کی مختلف بیماریوں میں بھی پریشان ہیں جبکہ شہر کی صنعت نے لوم مالکان کے ساتھ تمام لوگوں کو بھی تباہی کے دہانے پر پہنچا دیا ہے۔انہی اسبا ب کو مد نظر رکھتے ہوئے راشٹروادی کانگریس پارٹی بھیونڈی شہر کے صدر خالد گڈو نے محسوس کیا کہ سماجی خدمات کے ضمن میں بھیونڈی کی غریب عوام کو مفت علاج کی سہولیات فراہم کی جائے، اسی ضمن میں خالد گڈو کے مکان بدالنسا بنگلہ صمد نگر کنیری میں ہائے وے اسپتال تین ہاتھ ناکہ تھانہ کے تعاون سے مفت علاج کیمپ کا انعقاد کیا گیا ،واضح ہو کہ اس سلسلے میں مہلک بیماری کینسر و دیگیر ۹۷۲ امراض مہاتما پھلے اروگیہ یوجنا کے تحت مفت علاج کے زمرے میں اس یوجا کے تحت عوام الناس فائدہ حاصل کر سکتے ہیں۔آج کے کیمپ میں بڑی تعداد میں غریب مزدوروں کے ساتھ اطراف و اکناف کے کئی سو مریضوں کی مفت جانچ کی گئی اس دوران کینسر کے تین مریض، کڈنی اسٹون کے دس مریض ، ہارٹ کی بیماری کا ایک مریض، ذیابطیس کے سات مریض، شدید قسم کی الرجی میں مبتلا تین مریض،تھائرایئڈ کا ایک مریض اور جنرل بیماریوں میں مبتلا کئی سو مریضوں نے آج کے کیمپ سے مفت میں جانچ کے ساتھ ہائی وے اسپتال کے ڈاکٹرس کی ٹیم سے اپنا چیک اپ کروایا، شید بیماری میں مبتلا مریضوں کو راشٹروادی کانگریس پارٹی کے صدر خالد گڈو کے معرفت ہائے وے اسپتال میں مفت علاج کی سہولیات مہیا کی جائیگی۔آج کے کیمپ میں ہر قسم کے آپریشن، پتہ،نلی کی پتھری،ڈائلیسیس،ذیابطیس اور پھیپڑوں کے امراض کے ساتھ ہی دل کے امراض میں مبتلا مریضوب کو بھی مہاتما جیوتی با پھلے آروگیہ یوجنا کے تحت مفت علاج کے لیے بھیجا جائیگا، اس سلسلے میں راشٹروادی کارکنا ن نے صدر خالد گڈو کی ایما پر لوگوں کے کیسری اور پیلے کارڈ کے ساتھ آدھار کارڈ کے سلیسلے میں رہنمائی کا سلسلہ جاری رکھا ہے یہ دونوں اسناد مریض کے اسپتال میں داخلے اور یوجنا کے تحت علاج کروانے کے لے اہم ہے، اسلیے ضرورت مند مریضوں کو چاہیے کہ وہ دونوں مذکورہ اسناد ضرور اپنے پاس رکھیں، آج کے اس مفت کیمپ کے سلسلے میں راشٹروادی کانگریس پارٹی کے عہدیداران کارگزار صدرانل پھڑتڑے،بلبیر سنگھ والیہ،وقار احمد پپو،شہادت حسن انصاری ودھان سبھا صدر،منا ل صغیر انصاری،جمال مومن، ایڈوکیٹ سنیل پاٹل محمد طیب طاہر انصاری کے ساتھ بڑی تعداد میں راشٹروادی کے کارکنان مریضوں کی رہنمائی کے لیے موجود تھے،جبکہ ہائی وے اسپتال کے ڈاکٹر انیل چودھری،سندیپ دوبے پبلک ویلفئیر مینجر، سنتوش چودھری ،ہری داس یادو، اور نرسنگھ برادرس کے ساتھ ڈاکٹر امتیاز حویلی والے نے بھی مریضوں کی طبی رہنمائی کی ، کیمپ سے فائدہ حاصل کرنے والے مریضوں کو چاہیے کہ وہ وقتا فوقتا اسی طرح کے مفت علاج کیمپ کا انعقاد کرنے والی تنظیموں سے رابطے میں رہیں اور اپنی پریشانیوں سے آگاہ کرتے رہیں تاکہ انکو بھرپور فائدہ پہنچایا جاسکے۔