بلولی میں اے ٹی ایم بند ہونے سے عوام کو تکالیف

بلولی:27اکتوبر(ابراربیگ) مہاراشٹر تلنگانہ سرحد سے صرف دس میل کے فاصلے پر بسا ہوا بلولی تعلقہ کا شمار ضلع ناندیڑ کے قدیم تعلقہ میں ہوتا ہے۔ اس کے باوجود آج تک تعلقہ کے عوام کو بنیادی سہولتوں کے لیے آئے دن تکالیف کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے مستقر بلولی میں بینک آف انڈیا برانچ کا ایک ہی اے ٹی ایم موجود ہے جو گزشتہ دو روز سے بند ہونے سے مقامی عوام کے ساتھ ساتھ دوسرے مقامات سے آنے والے مسافروں کو بھی تکالیف کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے اس جانب اعلی افسران کو اپنی توجہ مبذول کرنے کی ضرورت ہے۔

اپنی رائے یہاں لکھیں

Discover more from ورق تازہ

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading